National

ایندھن کی قیمتوں میں پھر اضافہ، پٹرول 87 پیسے اور ڈیزل 91 پیسے ہوا مہنگا

ایندھن کی قیمتوں میں پھر اضافہ، پٹرول 87 پیسے اور ڈیزل 91 پیسے ہوا مہنگا

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ ہفتہ کو پٹرول 87 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 91 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ گزشتہ 10 دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ قومی راجدھانی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 99.51 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمت 91 پیسے بڑھ کر 92.49 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔ تیل کمپنیوں کے مطابق بین الاقوامی بازار پر خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیزی برقرار ہے۔ مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی نے تیل کی سپلائی کے بارے میں تشویشات میں اضافہ کیا ہے۔ اس کا براہ راست اثر ہندوستان جیسے ممالک پر پڑ رہا ہے، جو بڑی مقدار میں خام تیل درآمد کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اسی وجہ سے تیل کمپنیوں نے ریٹیل ایندھن کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ لگاتار تیسری بار قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے نقل و حمل کے اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا اندیشہ ہے۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگے ہونے کا سب سے زیادہ اثر عام لوگوں کی جیب پر پڑتا ہے۔ پرائیویٹ گاڑی چلانے والوں کا خرج بڑھے گا۔ وہیں ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرک، بس اور مال برداری کے اخراجات بھی بڑھ سکتے ہیں۔ اس کا اثر سبزیوں، پھل، دودھ اور روز مرہ کی دیگر ضروریات کی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر آنے والے دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی برقرار رہی تو مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے متوسط ​​طبقے اور تاجروں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ غور طلب ہے کہ رواں ماہ یہ تیسری بار ہے جب ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس ہفتے کے شروع میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 90 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا، اس سے کچھ دن پہلے ہی 3 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ ایندھن کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد اب دہلی میں پٹرول 99.51 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 92.49 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ بڑھی ہوئی قیمتوں کا اطلاق ہفتے کو صبح 6 بجے سے ہوا۔ اس سے پہلے 15 مئی اور 19 مئی کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پچھلے کچھ دنوں میں پٹرول اور ڈیزل تقریباً 5 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments