کامیڈین اور اداکار راجپال یادو نے کہا ہے کہ آئندہ 7 برس میں میرے پاس 1200 کروڑ کے پروجیکٹس ہوں گے۔ 9 کروڑ قرض کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران راجپال یادو نے کہا کہ آئندہ 7 سال میں ان کے پاس تقریباً 1200 کروڑ روپے مالیت کے برانڈنگ اور دیگر پروجیکٹس ہیں جبکہ وہ 10 فلموں میں بھی کام کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر اداکار نے اپنے قانونی معاملات، مستقبل کے منصوبوں اور جیل کے دوران ملنے والی عوامی حمایت پر بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ معاہدے فلموں کے علاوہ ہیں اور ان سے ہونے والی آمدنی فیس اور ایکویٹی دونوں صورتوں میں ہوگی۔ راجپال نے جیل کے دوران مداحوں اور عام لوگوں کی طرف سے ملنے والی مالی اور اخلاقی مدد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سب کی رقم واپس کریں گے۔ دہلی ہائی کورٹ نے چیک باؤنس کیس میں ان کی سزا 18 مارچ تک عارضی طور پر معطل کی ہے اور انہیں ذاتی مچلکہ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد