ممبئی ، 30 جنوری : این سی پی کے دو الگ الگ دھڑوں، یعنی اجیت پوار کی قیادت والا گروپ اور شرد پوار کی قیادت والا گروپ، کو ضم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ دونوں جانب کے سینئر ذرائع کے مطابق اس انضمام کا باضابطہ اعلان ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات کی تکمیل کے بعد کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ شردچندر پوار کی قیادت والی این سی پی اور اجیت پوار دھڑے کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے انضمام پر بات چیت جاری تھی۔ اس دوبارہ اتحاد کی پہل خود آنجہانی نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار نے کی تھی، جنہوں نے پارٹی کو ایک بار پھر متحد کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں۔ اس دوران اجیت پوار نے رکنِ پارلیمنٹ سپریا سولے اور جینت پاٹل، جو شردچندر پوار کی قیادت والی این سی پی کے ریاستی صدر ہیں، کے ساتھ کئی مراحل میں تفصیلی گفتگو کی۔ ان مذاکرات کا مقصد پارٹی کے اندر موجود اختلافات کو ختم کر کے ایک متحد سیاسی پلیٹ فارم تشکیل دینا تھا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجیت پوار اور شرد پوار اس انضمام کا باضابطہ اعلان کرنے کے لیے مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہے تھے ۔ اب یہ اعلان ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی انتخابات کے بعد متوقع ہے ۔ این سی پی کے سینئر رہنما¶ں اور سابق وزراءراجیش توپے اور ایکناتھ کھڈسے نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں دھڑے ضم ہو جائیں گے اور این سی پی ایک مرتبہ پھر متحد پارٹی کے طور پر کام کرے گی۔ ان کے مطابق یہ اتحاد نچلی سطح کے کارکنان سے لے کر اعلیٰ قیادت تک، پوری پارٹی کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو