گواہاٹی ہائی کورٹ نے فارنرز ٹریبونل کے اس فیصلے کو درست ٹھہرایا ہے، جس میں آسام کے ایک شہری کو غیر ملکی قرار دیا گیا تھا۔ اس شخص نے اپنی ہندوستانی شہریت ثابت کرنے کے لیے 15 الگ الگ دستاویزات پیش کیے تھے، لیکن ہائی کورٹ نے ان تمام کو قانونی طور پر ناقابل قبول یا شہریت ثابت کرنے کے لیے ناکافی قرار دیا۔ گواہاٹی کے پاس کرایے کے مکان میں رہنے والے اس شخص نے عدالت میں کئی کاغذات پیش کیے تھے۔ ان میں 1951 کا نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی)، 1966 سے لے کر اب تک کی کئی ووٹر لسٹ، 1973 کے زمین کے کاغذات، پین کارڈ اور ووٹر آئی ڈی (ای پی آئی سی) شامل تھے۔ تاہم عدالت کے مطابق عرضی گزار فارنرز ایکٹ 1946 کی دفعہ 9 کے تحت یہ ثابت کرنے میں مکمل طور سے ناکام رہا وہ ایک ہندوستانی شہری ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس کلیان رائے سُرانا اور جسٹس شمیمہ جہاں کی بنچ نے ان تمام دستاویزات کو خارج کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ 1951 کا این آر سی ریکارڈ کمپیوٹر سے حاصل کیا گیا تھا، تاہم قانون کے مطابق اس کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ انڈین ایویڈنس ایکٹ کے تحت ضروری سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی کوئی قانونی اہمیت نہیں رہ جاتی۔ اس کے علاوہ 2017 کا اسکول سرٹیفکیٹ اس لیے کالعدم قرار دیا گیا کیونکہ عرضی گزار نے اسے جاری کرنے والے ہیڈ ماسٹر کو گواہ کے طور پر عدالت میں پیش نہیں کیا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ پین کارڈ اور ووٹر آئی ڈی شہریت کا پختہ ثبوت نہیں ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ عرضی گزار کی پیدائش یکم مئی 1988 کو آسام کے گھوگودوبا میں ہوئی تھی۔ ان کی پرورش بھی وہیں ہوئی۔ اس کے بعد وہ ہاشدوبا منتقل ہو گئے۔ ان کے خاندان کا نام ووٹر لسٹ میں مسلسل درج ہے۔ عدالت نے عرضی گزار کی جانب سے پیش کی گئی ووٹر لسٹ میں بڑی غلطیاں پکڑیں۔ سب سے بڑی گڑبڑی عمر کے ریکارڈ میں تھی۔ ووٹر لسٹ میں خاندان کے ایک ممبر کی عمر 1979 میں 25 سال دکھائی گئی تھی، جو 1989 کی لسٹ میں صرف 29 سال درج تھی۔ اس کے علاوہ عرضی گزار کا خاندان مختلف اوقات میں 3 الگ الگ گاؤں دھوباکورا، گھوگودوبا اور ہاشدوبا میں رہا۔ لیکن عدالت نے پایا کہ ان تینوں جگہوں پر رہنے والے خاندان الگ الگ معلوم ہو رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کے آباؤ اجداد کا تعلق آپس میں جڑ نہیں پایا۔ عرضی گزار کے والد نے بھی عدالت میں گواہی دی تھی، لیکن عدالت نے اسے بھی ادھورا مانا۔ ہائی کورٹ نے بتایا کہ شہریت جیسے سنگین معاملات کو صرف زبانی بیانات کے بھروسے طے نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے لیے پختہ دستاویزی ثبوت ضروری ہیں۔ سماعت کے دوران والد کے بیانات اور ووٹر لسٹ کے ریکارڈ میں بھی فرق پایا گیا۔ تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد گواہاٹی ہائی کورٹ نے کہا کہ فارنرز ٹریبونل کے فیصلے میں کوئی قانونی کمی نہیں ہے۔ عدالت نے عرضی خارج کرتے ہوئے واضح کیا کہ 15 دستاویزات پیش کرنے کے باوجود یہ شخص ہندوستانی شہری ثابت نہیں ہو سکا۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات