National

ایل او سی کے پاس منڈلا رہے ’پاکستانی ڈرون‘، سرحد پر ہائی الرٹ

ایل او سی کے پاس منڈلا رہے ’پاکستانی ڈرون‘، سرحد پر ہائی الرٹ

سری نگر: کیا پاکستان ایک بار پھر کوئی ناپاک حرکت کرنے کی کوشش کر رہا ہے؟ کیونکہ انٹرنیشنل بارڈر اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے آس پاس کچھ مشتبہ ڈرون منڈلاتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔ نقل و حرکت دیکھ کر فوجی جوانوں نے ان پر فائرنگ بھی کی ہے۔ پورے علاقے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پاکستان سے متصل سرحدی چوکیوں پر جوانوں کو پوری طرح مستعد رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ’آپریشن سندور‘ کے بعد شاید یہ پہلا موقع ہے جب ایل او سی اور انٹرنیشنل بارڈر کے قریب مشتبہ ڈرون نظر آنے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔ اسی وجہ سے ایجنسیاں مکمل ایکشن موڈ میں آ گئی ہیں۔ علاقے کے کونے کونے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ جموں و کشمیر میں پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا۔ سانبا، راجوری اور پونچھ کے علاقوں میں یہ ڈرون کافی دیر تک آسمان میں منڈلاتے رہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق یہ ڈرون پاکستان کی جانب سے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے تھے۔ چند منٹ تک فضا میں رہنے کے بعد یہ واپس لوٹ گئے۔ اس واقعے کے بعد فوج اور سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں۔ جوانوں نے فوراً مورچہ سنبھالا اور ڈرون دیکھتے ہی فائرنگ کی۔ اب پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی اس نئی دراندازی نے سیکورٹی ایجنسیوں کی تشویش بڑھا دی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments