National

ایکناتھ شندے کا دعویٰ، اتحاد میں کوئی اختلاف نہیں

ایکناتھ شندے کا دعویٰ، اتحاد میں کوئی اختلاف نہیں

ممبئی ، 19 جنوری: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے ممبئی میں واضح کیا کہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی اتحاد کا ہی میئر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے اندر میئر کے عہدے کو لے کر کسی قسم کا کوئی تنازع موجود نہیں ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایکناتھ شندے نے کہا کہ جن میونسپل کارپوریشنوں میں بی جے پی اتحاد کے ساتھ مل کر انتخابات لڑے گئے ہیں، وہاں عددی اکثریت کی بنیاد پر اسی اتحاد کا میئر ہوگا۔ تاہم جن بلدیاتی اداروں میں اتحاد کے تحت انتخاب نہیں ہوا، وہاں جس جماعت کے پاس زیادہ کونسلر ہوں گے ، وہی مقامی سطح پر میئر کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے ممبئی کے نو منتخب کونسلروں کے ہوٹل میں قیام سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صرف ایک دوسرے سے تعارف، باہمی رابطے اور تربیت کے مقصد سے ہوٹل میں رکھا گیا ہے ۔مسٹر شندے نے زور دے کر کہا کہ اس اقدام کے کوئی غلط سیاسی معنی نہ نکالے جائیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ اسی روز صبح شیو سینا یو بی ٹی کے رہنما سنجے راو¿ت نے دعویٰ کیا تھا کہ شندے گروپ کے کئی کونسلر پارٹی چھوڑنے والے ہیں، اسی لیے ایک ناتھ شندے نے اپنے کونسلروں کو ہوٹل میں رکھا ہے ۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے شندے نے اس الزام کو مسترد کر دیا۔ ایک ناتھ شندے نے کہا کہ جن کونسلروں نے پہلے سے طے شدہ اتحاد کے تحت انتخابات جیتے ہیں، وہ اس اتحاد کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے ، کیونکہ ایسا کرنا ووٹروں کے دیے گئے مینڈیٹ کی توہین ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی جماعت کسی بھی قیمت پر ایسا ہونے نہیں دے گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments