نوح، 29 مئی: ہریانہ کے نوح ضلع کے نئی گا¶ں میں جمعہ کو فیس بک پوسٹ پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا پرتشدد تصادم میں بدل گیا۔ زبانی تکرار ہوئی جس کے بعد چھتوں سے پتھرا¶ کیا گیا۔ واقعے میں دو خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ۔ گا¶ں والوں کے مطابق ریشم اور مگرو گروپوں میں گزشتہ تین دنوں سے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جھگڑا چل رہا تھا۔ جمعہ کی صبح دونوں گروپوں کے نوجوان آپس میں آمنے سامنے ہو گئے جس کی وجہ سے تصادم ہوا۔ حملے میں ایک خاتون کے سر پر شدید چوٹ آئی جب کہ دوسری زخمی کو بازو¶ں اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔ واقعہ کے بعد گا¶ں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ خواتین اور بچے خوف کے مارے گھروں میں چھپ گئے ۔ گا¶ں کے سرپنچ منان نے بتایا کہ دونوں گروپوں میں ابتدائی طور پر کہا سنی ہوئی، اس کے بعد چھتوں سے پتھرا¶ ہوا۔ پتھرا¶ میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر تھانہ بچھوڑ کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔ کشیدگی کے پیش نظر گا¶ں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ بچھور پولیس اسٹیشن کے انچارج سکھ بیر نے بتایا کہ گا¶ں میں حالات فی الحال قابو میں ہیں۔ پولیس کو شکایت موصول ہوئی ہے اور معاملے کی جانچ کر کے مزید کارروائی کر رہی ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات