ہندوستانی عوام کے لیے منگل کی شروعات مہنگائی کی کاری ضرب کے ساتھ ہوئی ہے۔ آج ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تیل کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تقریباً 90 پیسے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا ہے۔ سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ محض ایک ہفتے کے دوران اس طرح کا یہ دوسرا بڑا اضافہ ہے۔ تازہ ترین اضافے سے صرف 3 دن پہلے جمعہ کو ہی مرکزی حکومت نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا تھا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول 94.77 روپئے سے بڑھ کر 97.77 روپئ اور ڈیزل 87.67 روپئے سے 90.67 روپئے ہو گیا تھا۔ اب منگل کو پھر سے قیمتوں میں اضافے کے بعد راجدھانی دہلی میں پٹرول 87 پیسے مزید مہنگا ہو کر 98.64 روپئے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، وہیں ڈیزل 91 پیسے مہنگا ہو کر 91.58 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خوابوں کے شہر ممبئی میں پٹرول کی قیمت 91 پیسے کے اضافے کے بعد 107.59 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جب کہ ڈیزل 94 پیسے بڑھ کر 94.08 روپئے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ ہو گئی ہے۔ یہاں پٹرول فی لیٹر 109.70 روپئے تک پہنچ گیا ہے اور ڈیزل 94 پیسے بڑھ کر 96.07 روپئے ہو گیا ہے۔ چنئی میں پٹرول 82 پیسے مہنگا ہو کر 104.49 روپے اور ڈیزل 86 پیسے مہنگا ہو کر 96.11 روپے فی لیٹرہو گیا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات