نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کی سیاست میں جمعہ کے روزخاموش مگراہم سیاسی پیش رفت دیکھنے کوملی۔ تقریباً سوا سال قبل عام آدمی پارٹی (عام آدمی پارٹی) سے بغاوت کرکے الگ سیاسی پارٹی اندرپرستھ وکاس پارٹی (آئی وی پی) بنانے والے 16 کونسلروں نے آج اپنی پارٹی کا حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں انضمام کردیا۔ دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور دہلی بی جے پی کے ریاستی صدرہرش ملہوترا کی موجودگی میں آئی وی پی کے کنوینرمکیش گوئل، ہیم چند گوئل سمیت 16 کونسلروں نے باضابطہ طورپربی جے پی میں شمولیت اختیارکرلی۔ اس موقع پروزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ مرکز، دہلی حکومت اورمیونسپل کارپوریشن تینوں میں بی جے پی کی حکومت ہونے سے ترقیاتی کاموں کومزید رفتارملے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام منتخب نمائندے مل کردہلی کوصاف، سرسبزاوربدعنوانی سے پاک بنانے کے لئے کام کریں گے۔ دہلی بی جے پی کے نومنتخب صدرہرش ملہوترا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالیسیوں اور ترقیاتی کاموں سے متاثرہوکراندرپرستھ وکاس پارٹی نے بی جے پی کے ساتھ انضمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب، آئی وی پی کے کنوینرمکیش گوئل نے اپنی پارٹی کے انضمام کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ 2022 کے میونسپل انتخابات میں تمام کونسلرعام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پرکامیاب ہوئے تھے، جس کی بدولت اے اے پی نے میونسپل کارپوریشن میں اقتدارحاصل کیا، جبکہ دہلی میں بھی اسی کی حکومت تھی۔ تاہم پارٹی قیادت مسلسل کونسلروں کو گمراہ کرتی رہی اورترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ میں ایک روپیہ تک مختص نہیں کیا گیا، جس کے باعث منتخب نمائندوں میں ناراضگی بڑھتی چلی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلی انتخابات کے بعد جب ریکھا گپتا دہلی کی وزیراعلیٰ بنیں تواس وقت تک کئی کونسلرپہلے ہی بی جے پی میں شامل ہوچکے تھے۔ بعد ازاں 16 کونسلروں نے مل کر اندرپرستھ وکاس پارٹی قائم کی، جسے دہلی حکومت کی جانب سے تعاون ملا اورترقیاتی کام شروع ہوئے۔ مکیش گوئل نے کہا کہ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا دارالحکومت کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بہترکام کررہی ہیں، اسی اعتماد کے تحت اندرپرستھ وکاس پارٹی نے اجتماعی طورپربی جے پی میں انضمام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات