نئی دہلی، 29 اپریل:) پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے مطابق آسام اور پڈوچیری میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ تمل ناڈو میں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) کی قیادت والا اتحاد اقتدار میں واپس آتا دکھائی دے رہا ہے ۔ کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والے متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) کی ایک دہائی بعد واضح جیت کے آثار ہیں جبکہ مغربی بنگال میں بی جے پی کو معمولی برتری کے ساتھ کامیابی کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ آسام کی 126 رکنی اسمبلی میں بی جے پی قیادت والے این ڈی اے کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے واضح امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ ایکسس مائی انڈیا نے این ڈی اے کو 88 سے 100، کانگریس پلس کو 24 سے 36 اور دیگر کو 0 سے 3 نشستیں دی ہیں۔ میٹرز نے این ڈی اے کو 85 سے 95، کانگریس پلس کو 25 سے 32 اور دیگر کو 6 سے 12 نشستیں دی ہیں۔ چانکیہ اسٹریٹجی نے این ڈی اے کو 88 سے 98، کانگریس پلس کو 22 سے 32 اور دیگر کو 3 سے 5 نشستیں دی ہیں جبکہ ووٹ وائبز نے این ڈی اے کو 90 سے 100، کانگریس پلس کو 23 سے 33 اور دیگر کو 0 سے 6 نشستیں دی ہیں۔ کیرالہ میں ایگزٹ پول دس سال بعد یو ڈی ایف کی واپسی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ ایکسس مائی انڈیا نے 140 رکنی اسمبلی میں یو ڈی ایف کو 78 سے 90، بائیں بازو کے محاذ (ایل ڈی ایف) کو 49 سے 62 اور این ڈی اے کو 0 سے 3 نشستیں دی ہیں۔ سی این این نیوز 18 نے یو ڈی ایف کو 70 سے 80، ایل ڈی ایف کو 56 سے 68 اور این ڈی اے کو 0 سے 4 نشستیں دی ہیں جبکہ میٹرز نے یو ڈی ایف کو 70 سے 75، ایل ڈی ایف کو 60 سے 65 اور این ڈی اے کو 3 سے 5 نشستیں دی ہیں۔ مغربی بنگال میں ایگزٹ پول کے مطابق حکمراں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ، تاہم بی جے پی کو معمولی برتری حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔ پیپلز پلس نے 294 رکنی اسمبلی میں ترنمول کانگریس کو 177 سے 187، بی جے پی کو 95 سے 110، کانگریس کو 1 سے 3 اور بائیں بازو کو 0 سے 1 نشست دی ہے ۔ پول ڈائری نے بی جے پی کو 142 سے 171، ترنمول کو 99 سے 127 اور دیگر کو 5 سے 9 نشستیں دی ہیں۔ میٹرز نیوز نے بی جے پی کو 146 سے 161 اور ترنمول کو 130 سے 140 نشستیں دی ہیں۔ اے بی پی نے بی جے پی کو 146 سے 161، ترنمول کو 125 سے 140 اور دیگر کو 6 سے 10 نشستیں دی ہیں جبکہ چانکیہ اسٹریٹجی نے بی جے پی کو 150 سے 160 اور ترنمول کو 130 سے 140 نشستیں دی ہیں۔ تمل ناڈو میں بھی ایگزٹ پول کے مطابق حکمراں ڈی ایم کے کی واپسی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ سی این این نیوز 18 نے 234 رکنی اسمبلی میں اے آئی اے ڈی ایم کے قیادت والے اتحاد کو 114 سے 124، ڈی ایم کے کو 103 سے 113 اور ٹی وی کے کو 4 سے 10 نشستیں دی ہیں۔ میٹرز نے ڈی ایم کے کو 122 سے 132، اے آئی اے ڈی ایم کے کو 87 سے 100 اور ٹی وی کے کو 65 سے 80 نشستیں دی ہیں۔ پیپلز پلس نے ڈی ایم کے کو 125 سے 145، اے آئی اے ڈی ایم کے کو 65 سے 80 اور ٹی وی کے کو 18 سے 24 نشستیں دی ہیں، جبکہ ایکسس مائی انڈیا نے اے آئی اے ڈی ایم کے کو 22 سے 32، ڈی ایم کے کو 92 سے 110 اور ٹی وی کے کو 98 سے 120 نشستیں دی ہیں۔ پڈوچیری کی 30 رکنی اسمبلی میں بھی این ڈی اے کی واپسی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ایکسس مائی انڈیا نے این ڈی اے کو 16 سے 20، کانگریس پلس کو 6 سے 8 اور ٹی وی کے کو 2 سے 4 نشستیں دی ہیں۔ پیپلز پلس نے این ڈی اے کو 16 سے 19 اور کانگریس پلس کو 6 سے 8 نشستیں دی ہیں، جبکہ سی ووٹر نے این ڈی اے اور کانگریس دونوں کو 13 سے 17 نشستیں دی ہیں۔ ایک اور ایجنسی پرجا پول نے این ڈی اے کو 19 سے 25، کانگریس کو 6 سے 10 اور ٹی وی کے کو صفر نشستیں دی ہیں۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات