لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے ایک بار پھر ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کو ہندوستانی کسانوں کے لیے انتہائی نقصاندہ قرار دیتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے ایک ویڈیو پیغام اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری کیا ہے، جس میں وہ عزم ظاہر کرتے ہیں کہ کسانوں کو انصاف دلانے کی لڑائی پوری طاقت سے لڑیں گے، چاہے ان کے خلاف کوئی مقدمہ ہی کیوں نہ کر دے۔ ویڈیو پیغام کے ساتھ راہل گاندھی لکھتے ہیں کہ ’’ایف آئی آر ہو، مقدمہ درج ہو یا استحقاق کی تحریک لائیں... میں کسانوں کے لیے لڑوں گا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’جو بھی تجارتی معاہدہ کسانوں کی روزی روٹی چھیننے یا ملک کی فوڈ سیکورٹی کو کمزور کرے، وہ کسان مخالف ہے۔ اَن داتاؤں کے مفادات سے کسان مخالف مودی حکومت کو سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے۔‘‘ ویڈیو پیغام میں راہل گاندھی نے ہند-امریکہ تجارتی معاہدہ کو امریکہ کے کسانوں کے لیے فائدہ مند اور ہندوستانی کسانوں کے لیے نقصاندہ بتایا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’کسان ہندوستان کی بنیاد ہیں۔ ان کسانوں کے لیے اور فوڈ سیکورٹی کے لیے کانگریس پارٹی اور ہندوستان کی عوام لڑے گی۔ نریندر مودی جی نے ہماری فوڈ سیکورٹی، ہمارے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’امریکہ کے ساتھ معاہدہ کر کے پی ایم مودی نے کپاس کے کسانوں کو، سویا کے کسانوں کو، سیب کے کسانوں کو، پھل کے کسانوں کو فروخت کر دیا ہے۔ ہندوستان کے زرعی بازار پر سالوں سے بیرون ممالک کے لوگ قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نریندر مودی جی نے ان کے لیے دروازہ کھولا ہے۔ یہ حقیقت وہ بھی جانتے ہیں، میں بھی جانتا ہوں۔‘‘ راہل گاندھی نے اس ویڈیو پیغام میں پی ایم مودی کو امریکی صدر ٹرمپ سے خوفزدہ بتایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہندوستان کا زرعی بازار بیرون ملکی طاقت کے لیے کھولا گیا کیونکہ ان کے (پی ایم مودی کے) گلے پر (ٹرمپ نے) ’چوک‘ (گرفت) لگا رکھا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے نریندر مودی کی لگام پکڑی ہوئی ہے۔‘‘ اس تجارتی معاہدہ کے مضر اثرات پر بات کرتے ہوئے کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ’’مکئی، کپاس، سویابین اور پھل شروعات ہے۔ نریندر مودی پورے زرعی بازار کے دروازے کھولیں گے۔ یہ دروازے وہ اپنے متروں کے لیے، اڈانی-امبانی جیسے لوگوں کے لیے، غیر ملکی طاقتوں کے لیے کھولیں گے۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو