National

اویمکتیشورانند سرسوتی نے اتھارٹی پر من مانی اور امتیازی سلوک اختیار کرنے کا الزام

اویمکتیشورانند سرسوتی نے اتھارٹی پر من مانی اور امتیازی سلوک اختیار کرنے کا الزام

پریاگ راج: پریاگ راج میلہ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹس کے جواب میں سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کی طرف سے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری جواب (اعتراض) بھیجا گیا ہے۔ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے وکیل کے ذریعے بھیجے گئے اس جواب میں میلہ اتھارٹی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اتھارٹی پر من مانی اور امتیازی سلوک اختیار کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کے وکیل نے 15 نکات میں پریاگ راج میلہ اتھارٹی کو جواب دیا ہے۔ جواب میں لکھا گیا ہے، ”پیر کے روز آپ (میلہ اتھارٹی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس معزز اویمکتیشورانند کو بدنام اور رسوا کرنے کی بدنیتی سے جاری کیا گیا، جو من مانی، بدنیتی اور امتیازی رویے پر مبنی ہے۔“جواب میں شاردامٹھ دوارکا کے جگدگرو شنکراچاریہ سوامی سوروپانند سرسوتی مہاراج کی وصیت کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کے شنکراچاریہ ہونے سے متعلق اٹھائے گئے سوالات کا جواب پیش کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments