National

’اترپردیش کے اسکولوں میں لازمی کیا جائے گا وندے ماترم‘، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

’اترپردیش کے اسکولوں میں لازمی کیا جائے گا وندے ماترم‘، یوگی آدتیہ ناتھ کا اعلان

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے’وندے ماترم‘ سے متعلق حالیہ بیان پر جاری تنازعہ کے دوران اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست بھر کے اسکولوں میں ’وندے ماترم‘ کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ گورکھپور میں ایک پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے ہر اسکول میں قومی گیت ’وندے ماترم‘ کو لازمی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو مردآہن سردار پٹیل کی جینتی میں شامل نہیں ہوتے لیکن جناح کا احترام کرنے والے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وندے ماترم کی مخالفت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ’وندے ماترم‘ کی اس طرح مخالفت ہی تقسیم ہند کا سبب بنی تھی۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے کہا کہ سردار پٹیل کی پیدائش کے 150 سال پورے ہونے کے سلسلے میں آج سے ’ایکتا پروگرام‘ شروع ہو چکے ہیں۔ 31 اکتوبرکو ہر سال قومی سطح پر سردار پٹیل کی جینتی کا انعقاد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ایم مودی آئے تو انہوں نے 31 اکتوبر کو قومی اتحاد کے دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے 403 اسمبلی حلقوں میں ایکتا یاترا کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ منانے کے لیے پروگرام شروع ہو چکے ہیں۔ ہمیں اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانے والی قوتوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے تاکہ کوئی جناح دوبارہ پیدا نہ ہو سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments