National

اتر پردیش:اپنے ہی بیٹے کے اغوا کی سازش رچنے والی خاتون گرفتار

اتر پردیش:اپنے ہی بیٹے کے اغوا کی سازش رچنے والی خاتون گرفتار

کوشامبی16 اکتوبر : اتر پردیش کے ضلع کوشامبی کے تھانہ محبت پور پینسا علاقے میں ایک خاتون نے اپنے والد سے پھروتی حاصل کرنے کے لیے اپنے ہی بیٹے کے اغوا کی جھوٹی کہانی گھڑ لی۔ پولیس کے مطابق محمد پور پینسا گا¶ں کی رہائشی شاہین بانو کا شوہر کئی سالوں سے عرب میں ملازمت کرتا ہے ۔ وہ اپنے 10 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر پر رہتی تھی۔ 13 اکتوبر کو ایک منصوبے کے تحت شاہین بانو نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا بیٹا اپنے ننیھال پہاڑپور گا¶ں گیا تھا، جہاں سے وہ لاپتہ ہو گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر دفعہ 137/2 این بی ایس کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کی۔ اس دوران شاہین بانو نے اپنے والد شمس الدین کے گھر کے سامنے ایک خط پھینک دیا، جس میں لکھا تھا کہ "ایک لاکھ روپے دو، ورنہ بچے کا سر کاٹ دیا جائے گا۔" شمس الدین نے یہ خط پولیس کے حوالے کر دیا۔ 15 اکتوبر کو خفیہ اطلاع ملی کہ شاہین بانو نے اپنے بیٹے کو خود ہی گھر میں چھپا رکھا ہے ۔ پولیس نے جب اس کے گھر کی تلاشی لی تو بچہ ایک کمرے کے اندر سے برآمد ہوا۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ماں اسے کمرے میں بند کر کے کہیں چلی گئی تھی۔ پولیس نے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر شاہین بانو کو جمعرات کے روز رام سہائے پور نہر کے پُل سے گرفتار کر لیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments