National

اتر پردیش کی طالبہ علمہ قریشی کی موت ایک سبق، برگر اور نوڈلس کے زیادہ استعمال سے دماغ میں بن گیا تھا گانٹھ

اتر پردیش کی طالبہ علمہ قریشی کی موت ایک سبق، برگر اور نوڈلس کے زیادہ استعمال سے دماغ میں بن گیا تھا گانٹھ

اتر پردیش کے امروہہ میں فاسٹ فوڈ کے زیادہ استعمال کے سبب موت کے ایک نئے معاملہ نے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی ہے۔ گزشتہ 29 دسمبر کو نیٹ کی تیاری کر رہی چچیلا کلاں باشندہ 19 سالہ طالبہ علمہ قریشی کی دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ یہ موت لوگوں کے لیے ایک سبق ہے، کیونکہ برگر اور نوڈلس کے زیادہ استعمال کے سبب علمہ کے دماغ میں گانٹھ بن گیا تھا۔ اس گانٹھ نے کم عمری میں ہی اس کی زندگی ختم کر دی۔ علمہ قریشی کے گھر والوں کے مطابق علمہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ فاسٹ فوڈ میں استعمال کی جانے والی پتہ گوبھی کے ذریعہ دماغ میں پہنچے کیڑے نے گانٹھیں بنا دی تھیں۔ علمہ کے والد کا نام ندیم قریشی ہے، جو گھر سے دور نوئیڈا میں کباڑ کا کام کرتے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ بیٹی علمہ کو تقریباً ایک ماہ قبل سر درد کی شکایت ہوئی تھی۔ علاج کرانے سے اس کو آرام مل گیا تھا، لیکن کچھ دن بعد علمہ کو پھر سے درد ہوا۔ وہ علمہ کو نوئیڈا لے آئے اور اس کا پرائیویٹ اسپتال میں علاج شروع کرایا۔ یہاں ڈاکٹروں نے علمہ کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کرانے کا مشورہ دیا۔ جب جانچ رپورٹ آئی تو پتہ چلا کہ علمہ کے دماغ میں گانٹھ ہے۔ کچھ دن علاج کے بعد علمہ کو آرام مل گیا۔ علمہ کے والد کا کہنا ہے کہ 18 دسمبر کو فیملی میں ہوئی ایک شادی میں شرکت کے لیے بیٹی گاؤں گئی تھی۔ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اگلے ہی دن اسے دہلی لایا گیا اور پرائیویٹ اسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا۔ علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے والد نے علمہ کو رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا۔ وہاں بھی علمہ کی حالت بہتر ہونے کی جگہ بگڑتی ہی چلی گئی۔ ندیم قریشی نے بتایا کہ جانچ کے دوران پتہ چلا کہ علمہ کے دماغ میں گانٹھوں کی تعداد بڑھ کر 20 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ پیر کے روز دوپہر میں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ علمہ کی موت کے بعد روتے بلکتے والدین علمہ کی لاش لے کر گاؤں پہنچے۔ ندیم قریشی نے بتایا کہ علمہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ پتہ گوبھی میں موجود کیڑا دماغ میں داخل ہو گیا۔ کیڑے کی وجہ سے ہی علمہ کے دماغ میں گانٹھیں بن گئی تھیں۔ فاسٹ فوڈ میں اکثر پتہ گوبھی کا استعمال کیا جاتا ہے، اور علمہ برگر و نوڈلس بہت زیادہ کھاتی تھی۔ کمیونٹی ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹر راہل کمار کا بھی کہنا ہے کہ پتہ گوبھی میں موجود کیڑا دماغ میں پہنچ کر گانٹھیں بنا سکتا ہے۔۔ منڈی دھنورا کے بلاک دفتر کے پاس رہنے والے ایک نوجوان کے دماغ میں بھی 15 سال قبل کیڑا ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔ نوجوان نے بتایا کہ سر میں درد ہونے پر ڈاکٹروں نے دماغ میں کیڑا ہونے کی بات کہی تھی۔ تب ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتہ گوبھی میں موجود کیڑے آنتوں کے ذریعہ دماغ میں پہنچ جاتے ہیں۔ حالانکہ وقت پر علاج مل جانے سے نوجوان کی جان بچ گئی، لیکن اسے 2 ماہ تک اسپتال میں رہ کر علاج کرانا پڑا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments