’آسام اسمبلی اتنخاب 2026‘ کے نتائج سے پہلے سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس اور اس کی ساتھی پارٹیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں ان کی حکومت بننے جا رہی ہے۔ انھوں نے ایگزٹ پول کو ماحول بنانے کی کوشش قرار دیا اور میڈیا ہاؤس کی پیشین گوئیوں کو پوری طرح سے خارج کر دیا۔ ہفتہ کے روز کانگریس کے سینئر مبصر ڈی کے شیو کمار، بھوپیش بگھیل اور جتیندر سنگھ نے آسام میں اتحادی پارٹیوں کے ساتھ انتہائی اہم میٹنگ کی۔ میٹنگ کے بعد آسام کانگریس کے صدر گورو گگوئی نے دعویٰ کیا کہ اتحاد آرام سے حکومت بنائے گا اور ریاست کی عوام کسانوں، نوجوانوں و خواتین نے تبدیلی کے لیے جو ووٹ دیا ہے، وہ بے کار نہیں جائے گا۔ انھوں نے ایگزٹ پول کو برسراقتدار پارٹی کی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 4 مئی کو نتائج سامنے آئیں گے اور اس سے قبل سبھی کو اسٹرانگ روم پر نظر رکھتے ہوئے ووٹ شماری کی تیاری کرنی ہوگی۔ قابل ذکر ہے کہ آسام میں کانگریس نے رائجور پارٹی، آسام جاتیہ پریشد (اے جے پی)، سی پی آئی (ایم)، اے پی ایچ ایل سی اور سی پی آئی (ایم ایل) کے ساتھ مل کر انتخاب لڑا ہے۔ یہ سبھی پارٹیاں حکومت سازی کو لے کر پُراعتماد دکھائی دے رہی ہیں۔ میٹنگ کے بعد کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بھی ایگزٹ پول کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرس میں خوف کا ماحول ہے، اس لیے لوگ کھل کر اپنی رائے نہیں رکھ پائے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی سے متفق نہیں ہونے والوں کو سرکاری منصوبوں کا فائدہ نہیں مل رہا ہے اور ان کی ٹیم مضبوط و متحد ہے۔ شیوکمار نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے کچھ لیڈران شکست کے اندیشہ کو دیکھتے ہوئے کانگریس کے رابطہ میں آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے پارٹی کے داخلی سروے کا بھی ذکر کیا، جس میں کانگریس اتحاد کی حکومت بننے کا اشارہ مل رہا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات