Entertainment

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی اور ان کی اہلیہ ماہ جبین کوٹوالہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکار و کامیڈین منور فاروقی نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پر اس خوشخبری کا اعلان کیا اور اسپتال سے تصاویر بھی شیئر کیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میرے گھر ’برکت آئی ہے‘ اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی۔ تصاویر میں اداکار کی دوسری اہلیہ ماہ جبین کو نومولود بچی کو گود میں لیے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ منور فاروقی کی یہ دوسری شادی ہے، ان کی پہلی اہلیہ جیسمین سے ایک بیٹا میکائل بھی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران منور فاروقی نے بتایا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کی خاطر دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاکہ اس کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکوں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments