ریاست ہریانہ میں اسٹیج شو کے دوران بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بزرگ افراد نے انہیں چھوا اور فحش اشارے کیے۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ مونی رائے نے ہریانہ کے شہر کرنال میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش آنے والے پریشان کن واقعے پر خاموشی توڑتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے اسٹیج پر حاضرین کی جانب سے ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعے میں بزرگ بھی شامل تھے۔ مونی رائے نے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ تکلیف دہ تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میں اسٹیج کی طرف جا رہی تھی تو چند مرد حاضرین نے تصاویر بنانے کے بہانے میری کمر کو چھوا۔ انہوں نے لکھا کہ گزشتہ شب کرنال میں ایک تقریب تھی جہاں مہمانوں کے رویے سے مجھے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر 2 ایسے انکلز کی جانب سے جو عمر کے اس حصے میں ہیں کہ دادا بن سکتے ہیں، جیسے ہی تقریب شروع ہوئی اور میں اسٹیج کی طرف بڑھی، ان انکلز اور ان کے دیگر مرد رشتے دار تصاویر بنانے کے بہانے میری کمر پر ہاتھ رکھنے لگے۔ اداکارہ کے مطابق جب میں نے اس پر اعتراض کیا تو صورتِ حال مزید بگڑ گئی، میں نے کہا کہ سر براہِ کرم اپنا ہاتھ ہٹائیں، تو انہیں یہ بات پسند نہیں آئی۔ مونی رائے نے بتایا کہ اسٹیج پر پہنچنے کے بعد حالات اور بھی خراب ہو گئے، اسٹیج کے سامنے 2 انکلز کھڑے تھے جو فحش جملے کَس رہے تھے، نازیبا اشارے کر رہے تھے اور بدتمیزی پر اتر آئے تھے، میں نے پہلے شائستگی سے اشارہ کیا کہ ایسا نہ کریں، تو انہوں نے مجھ پر گلاب پھینکنا شروع کر دیے، اسی دوران میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج سے جانے لگی، تاہم میں نے فوراً واپس آ کر پرفارمنس مکمل کی، اس کے باوجود یہ لوگ باز نہ آئے اور نہ ہی کسی منتظم یا ان کے اہلِ خانہ نے انہیں سامنے سے ہٹایا۔ مونی رائے نے کہا کہ یہ واقعہ میرے لیے نہایت تکلیف دہ تھا اور میں نئی اداکاراؤں کے بارے میں فکر مند ہوں، اگر میرے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو میں سوچ بھی نہیں سکتی کہ ان لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا جو اس انڈسٹری میں نئی ہیں اور شوز کرنے آتی ہیں، میں خود کو ذلیل محسوس کر رہی ہوں، ذہنی طور پر متاثر ہوئی ہوں اور چاہتی ہوں کہ حکام اس ناقابلِ برداشت رویے کے خلاف کارروائی کریں۔ اداکارہ نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم فنکار ہیں جو اپنے فن کے ذریعے باعزت روزی کمانا چاہتے ہیں، سوچتی ہوں اگر ان لوگوں کے دوست ان کی بیٹیوں، بہنوں یا گھر کی خواتین کے ساتھ ایسا کریں تو انہیں کیسا لگے گا؟ انہیں شرم آنی چاہیے۔ مونی رائے نے ایک اور اسٹوری میں بتایا کہ اسٹیج اونچائی پر تھا اور وہ افراد نیچے سے لو اینگل ویڈیوز بنا رہے تھے، جب کسی نے انہیں رکنے کو کہا تو انہوں نے بدزبانی کی، میں اپنے ملک، اپنے لوگوں اور اپنی روایات سے محبت کرتی ہوں، مگر یہ کیا ہے؟ مرد ہونے کا یہ گھمنڈ اور حق جتانا ٹھیک نہیں، میں عام طور پر منفی تجربات شیئر نہیں کرتی، مگر اس بار مجھے کہنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداکار ان تقریبات میں دولہا دلہن کو مبارک دینے اور ان کی خوشی میں اضافہ کرنے جاتے ہیں، ہم ان کے مہمان ہوتے ہیں اور ہمارے ساتھ وہاں ایسا سلوک کیا جانا انتہائی شرم ناک ہے۔ واضح رہے کہ مونی رائے نے گزشتہ برس فلم ’دی بھوتنی‘ میں سنجے دت اور سنی سنگھ کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھائی تھی، جبکہ بعد ازاں وہ او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے والی جاسوسی تھرلر سیریز ’صلاح کار‘ میں بھی نظر آئیں۔
Source: Social Media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود