آسام میں اسمبلی انتخاب کی تشہیر کا آج آخری دن ہے، لیکن آسام کی سیاست میں جاری ہلچل کا اثر دہلی میں بھی دکھائی دے رہا ہے۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے 2 دن قبل پریس کانفرنس کر آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اور ان کی بیوی رنکی بھوئیاں سرما پر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ رنکی بھوئیاں نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس کے بعد آسام پولیس 7 اپریل کو دہلی پہنچ گئی اور دہلی پولیس کے ساتھ کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی رہائش پر چھاپہ مار دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آسام پولیس کو پون کھیڑا تو نہیں ملے، لیکن کچھ دستاویزات گھر سے برآمد ہوئے ہیں۔ پون کھیڑا کے خلاف ہوئی اس کارروائی پر کانگریس نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت کا کہنا ہے کہ ’’ہیمنت بسوا سرما اور ان کی فیملی پر بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پون کھیڑا جی نے ثبوتوں کے ساتھ اپنی بات رکھی ہے۔ لیکن ہیمنت ان الزامات پر جواب دینے کی جگہ گندی گندی گالیاں دے رہے ہیں۔‘‘ انھوں نے یہ سوال بھی پوچھا کہ ’’ان کی (ہیمنت بسوا سرما کی) پولیس دہلی آ کر کسے ڈرانا دھمکانا چاہتی ہے۔‘‘ یہ بیان سپریا شرینیت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے آسام کے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہیمنت کی بدعنوانی کے بارے میں پورا آسام جانتا ہے، اور 9 اپریل کو اس کا حساب ہوگا۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’ہیمنت بسوا سرما کی حرکتیں بتا رہی ہیں کہ وہ بوکھلائے ہوئے ہیں۔ بدعنوانی کرتے ہوئے پکڑ لیے گئے ہیں۔ اس لیے فضول کی باتیں کرنے کی جگہ ہیمنت بسوا سرما ان الزامات پر جواب دیں۔‘‘ آسام کے وزیر اعلیٰ کے بیانات کی تنقید کرتے ہوئے سپریا نے کہا کہ انھیں گالی گلوج کرنے کی جگہ عوام کے سامنے سچائی بیان کرنا چاہیے۔ وہ جو بکواس کر رہے ہیں، وہ ایک وزیر اعلیٰ کو زیب نہیں دیتا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات