National

آسام میں حکومت بنتے ہی پہلا فیصلہ یونیفارم سول کوڈ کا ہوگا، انتخابی مہم کے دوران امت شاہ نے بتائی حکومت کی ترجیح

آسام میں حکومت بنتے ہی پہلا فیصلہ یونیفارم سول کوڈ کا ہوگا، انتخابی مہم کے دوران امت شاہ نے بتائی حکومت کی ترجیح

کچھار، آسام: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آسام اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا ہے کہ اگر ریاست میں دوبارہ بی جے پی حکومت بنتی ہے تو پہلی کابینہ میٹنگ میں ہی یونیفارم سول کوڈ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ یو سی سی کا مطلب ہے ’’سب کے لیے ایک قانون‘‘ اور اس کے نفاذ کے بعد ریاست میں کسی کو چار شادیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ قدم سماجی انصاف اور یکساں قانونی نظام کی سمت ایک بڑا قدم ہوگا۔ وزیر داخلہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ بی جے پی دراندازوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی اور انہیں ملک سے نکال باہر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ سے ایسے افراد کے نام ہٹائے جا رہے ہیں اور آئندہ مرحلے میں انہیں مرحلہ وار باہر نکالا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راہل گاندھی اور ممتابنرجی دراندازوں کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کا ’’ووٹ بینک‘‘ ہیں۔ امت شاہ نے کانگریس پر الزام لگایا کہ اس نے برسوں تک آسام میں دراندازی کو فروغ دیا اور مختلف طبقات کے درمیان تقسیم پیدا کی تاکہ سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد خطے میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئی تو سلچر میں دوسرا سکریٹریٹ قائم کیا جائے گا اور این ایچ-306 پر 565 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک ایلیویٹڈ کوریڈور بنایا جائے گا، جس سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی۔ آسام کی 126 رکنی اسمبلی کے لیے 9 اپریل کو ووٹنگ ہوگی جبکہ 4 مئی کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ بی جے پی اپنی مہم میں یو سی سی، دراندازی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کو مرکزی نکات کے طور پر پیش کر رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments