میلبورن، 29 دسمبر: آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوار کو صبح کے پہلے سیشن میں نتیش کمار ریڈی (114) کو آوٹ کر کے ہندستان کی پہلی اننگز کا خاتمہ کرنے کے بعد دوسری اننگز میں لرکھڑانے کے بعد سنبھل گئی۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر آسٹرےلےا کی ٹیم نے نو وکٹوں پر228 رن بنا لئے تھے۔ پہلی اننگ میں آسٹریلیا کو پہلی اننگز کی بنیاد پر 105 رنز کی برتری حاصل ہے۔اس طرح میزبان ٹیم کو 333 رنوں کی لید مل گئی ہے۔آسٹریلیا کے آخری بلے باز جوڑی ناتھ لائن 41 اور اسکاٹ بولینڈ 10 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ا ن کے درمیان آخری وکٹ کیلئے 55 رنوں کی پارٹنر شپ قائم ہوچکی ہے۔ اس سے پہلے ہندستان نے کل کا آغاز نو وکٹ پر 359 رنز سے کیا تھا۔ ہندستانی ٹیم نے کل کے اسکور سے دس رنز کا اضافہ کیا ہے اور پہلی اننگز 369 رنز تک سمٹ گئی۔ نیتھن لیون نے نتیش کمار ریڈی کو آو ٹ کیا۔ ریڈی نے 189 گیندوں میں 114 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔ اس کے بعد دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلیا نے اپنی پہلی وکٹ 20 کے اسکور پر سیم کونسٹاس (آٹھ) کے طور پر گنوائی، وہ جسپریت بمراہ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ محمد سراج نے 19ویں اوور میں عثمان خواجہ (21) کو بولڈ آوٹ کیا۔ کھانے کے وقفےتک آسٹریلیا کی دو وکٹیں 53 رنز پر گر چکی تھیں، حالانکہ آسٹریلیا کی برتری 158 رنز تھی۔ 33ویں اوور میں سراج نے اسٹیو اسمتھ (13) کو پنت کے ہاتھوں کیچ کروا کر پویلین بھیجا۔ اگلے ہی اوور میں بمراہ نے ٹریوس ہیڈ (ایک) کو آوٹ کرکے ہندستان کو چوتھی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بمراہ نے مچل مارش (0) کو آوٹ کر کے آسٹریلیا کو پانچواں جھٹکا دیا۔ 36ویں اوور میں بمراہ نے ایلکس کیری (دو) کو بولڈ کرکے اپنا چوتھا شکار بنایا۔ چائے کے وقفے تک آسٹریلیا نے چھ وکٹوں پر 135 رنز بنا لیے تھے اور کریز پر مارنس لیبوشگن (65 ناٹ آوٹ) اور کپتان پیٹ کمنز (21 ناٹ آوٹ) موجود ہیں۔ لیکن مارنس لیبوشگن 70 اورمیچل اسٹارک پانچ رن بناکر آﺅٹ ہوئے۔اس کے بعد پیٹ کمنس بھی41 رن بناکر ویلین لوٹ گئے، مگر اس کے بعد دسویں وکٹ کی ساجھیداری ہندستان کیلئے رکاوٹ بنکر کھڑی ہوگئی۔ ہندستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ محمد سراج نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
Source: social media
ہندستان میلبورن ٹیسٹ ہار گیا، آسٹریلیا 184 رنز سے جیت گیا، سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی
روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ,اعلان جلد
بمراہ اور مندھانا آئی سی سی کی بہترین مرد اور خواتین کرکٹرز کی فہرست میں شامل
آسٹریلیا سے شکست پر گواسکر کوہلی اور روہیت شرما پر برس پڑے
کوہلی اور راہول کے آؤٹ پر انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کے تاثرات وائرل
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگیا
ہندستان میلبورن ٹیسٹ ہار گیا، آسٹریلیا 184 رنز سے جیت گیا، سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی
روہت شرما کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ,اعلان جلد
بمراہ اور مندھانا آئی سی سی کی بہترین مرد اور خواتین کرکٹرز کی فہرست میں شامل
آسٹریلیا سے شکست پر گواسکر کوہلی اور روہیت شرما پر برس پڑے
کوہلی اور راہول کے آؤٹ پر انوشکا شرما اور اتھیا شیٹی کے تاثرات وائرل
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگیا
بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد
جنوبی افریقا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے دی