Entertainment

آسٹریلوی وزیر کو شاہ رخ کی کونسی فلم سب سے زیادہ پسند؟

آسٹریلوی وزیر کو شاہ رخ کی کونسی فلم سب سے زیادہ پسند؟

آسٹریلیا کے وزیر داخلہ، امیگریشن و سٹیزن شپ ٹونی برک نے حال ہی میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کے بہت بڑے مداح ہیں۔ ایک بھارتی لنک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی اوم شانتی اوم ان کی پسندیدہ ترین فلم ہے۔ پوڈکاسٹ کے میزبان پوون لوتھرا نے جب ٹونی برک سے ان کی پسندیدہ بالی ووڈ فلموں کے بارے میں پوچھا تو سب سے پہلے انھوں نے شاہ رخ خان کے لیے اپنی پسند کا اعتراف کیا۔ جس کے بعد انہوں نے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کے کام کو بھی سراہا اور کہا کہ انہیں خاص طور پر ان کے میوزک ساؤنڈ ٹریکس پسند ہیں۔ اپنی پسندیدہ فلموں میں انہوں نے چک دے انڈیا کو سرفہرست رکھا اور بتایا کہ اس فلم کی شوٹنگ سڈنی، میلبورن اور برسبین میں ہوئی تھی، جس کی وجہ سے یہ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے تاریخی فلم جودھا اکبر کی بھی تعریف کی۔ لیکن اوم شانتی اوم کو انہوں نے اپنی سب سے پسندیدہ فلم قرار دیا۔ واضح رہے کہ فرح خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پدوکون نے مرکزی کردار ادا کیے۔ اوم شانتی اوم 2007 کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں شامل تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments