National

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی 'غیر مشروط تعریف' پر کانگریس پی ایم مودی پر بھڑک گئی

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی 'غیر مشروط تعریف' پر کانگریس پی ایم مودی پر بھڑک گئی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی ایشیا کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی تعریف کی۔ وہیں کانگریس نے جمعرات کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے لیے وزیر اعظم کی 'غیر مشروط تعریف' کو "شرمناک اور اخلاقی طور پر نفرت انگیز" قرار دیا اور ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے مستقبل پر ان کی "خاموشی" کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے بھی کہا کہ مودی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی مسلسل توسیع کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ رمیش نے کہا کہ، "وزیراعظم نے غزہ سے متعلق نئی پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے اور صدر ٹرمپ کی تعریف کی۔ ایسا کرنے کی ان کی بے تابی حیرت انگیز نہیں ہے۔ لیکن جو بات حیران کن، شرمناک اور اخلاقی طور پر قابل مذمت ہے وہ یہ ہے کہ مودی نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی غیر مشروط تعریف کی ہے، جنہوں نے غزہ میں گذشتہ 20 مہینوں کے دوران نسل کشی چھیڑ رکھی تھی۔" انہوں نے مزید کہا، "مسٹر مودی نے ایک آزاد، خودمختار ریاست فلسطین کے مستقبل پر بھی مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جسے بھارت نے نومبر سنہ 1988 میں تسلیم کیا تھا اور جسے اب 150 سے زیادہ ممالک تسلیم کر چکے ہیں۔" کانگریس لیڈر جے رام رمیش کے یہ تبصرے وزیر اعظم مودی کی جانب سے ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر معاہدے کا خیرمقدم کرنے کے بعد سامنے آئے ہیں، جس کے تحت اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ مودی نے کہا کہ یہ معاہدہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی مضبوط قیادت کی بھی علامت ہے۔ مودی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، "ہم صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ وزیر اعظم نیتن یاہو کی مضبوط قیادت کی بھی علامت ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے سے انہیں راحت ملے گی اور دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔" ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے تجویز کردہ معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس نے غزہ میں لڑائی روکنے اور کم از کم کچھ یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ معاہدہ دو سال کی تباہ کن جنگ میں مہینوں کی سب سے بڑی پیش رفت ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments