International

اسرائیلی فوج کے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے، 28 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملے، 28 فلسطینی شہید

صیہونی فوج کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز پہلے نصیرت مہاجرکیمپ میں پناہ گزینوں پربمباری کی جس کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو العودہ اسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں بھی بمباری کردی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 23 سے زائد افراد شہید ہوگئے اور درجنوں زخمی ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق منگل کی صبح بھی اسرائیلی فوج نے غزہ شہر اور بیت حنون میں گھر وں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 5 افراد شہیدہوگئے۔ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہری اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں جن میں سے 70 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments