آج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 10 دیہات کے مکینوں سے علاقے فوری طور پر خالی کرنے کو کہا ہے۔ ان مقامات میں صورکے علاقے میں واقع رشیدیہ فلسطینی پناہ گزین کیمپ بھی شامل ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کیمپ کو ’حزب اللہ‘ کی سرگرمیوں کی وجہ سے نشانہ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی کی طرف سے شائع کردہ انخلاء کی وارننگ میں الحوش، البازوریہ، الرشیدیہ کیمپ، البرغلیہ، بستیات، الحمیری، ارزی، مطریہ الشومر، الخرائب اور الانصار کے علاقے شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ان مقامات کے شہریوں کو دریائے الاولی کی طرف جانے کو کہا گیا ہے۔ ایک متعلقہ تناظر میں اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اس ہفتے حزب اللہ گروپ کے حجر سیکٹر میں ٹینک شکن فارمیشن کے کمانڈر محمد خلیل علیان کو ہلاک کر دیا۔ یدیعوت احرونوت اخبار نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ فضائیہ نے کل بدھ کوحزب اللہ کے ایک فضائی یونٹ کے خلاف فوری حملہ کیا، جس میں صور شہر کے شمال میں ایک ڈرون طیارے میزائل فائر کیا گیا۔ آج جمعرات کو لبنان کے قصبے خیام میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے ارکان کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جب کہ اسرائیلی افواج نے ہر قسم کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پیش قدمی کی کوشش کی ہے۔
Source: Social Media
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا
نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید
جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت: چین نے 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکردیا