کرناٹک کے وزیر اور کانگریس رہنما ڈی سدھاکر کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ کافی عرصے سے زیر علاج تھے۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ریاستی وزیر اور کانگریس لیڈر ڈی سدھاکر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ہمارے کابینہ کے ساتھی اور میرے عزیز دوست ڈی سدھاکر، جو علالت کے باعث زیر علاج تھے، ان کے آج انتقال کر جانے کی خبر نے شدید دکھ پہنچایا ہے۔ ہیریور کے رکن اسمبلی، چتردُرگ ضلع کے انچارج وزیر اور ریاست کے منصوبہ بندی و شماریات کے وزیر کی حیثیت سے ڈی سدھاکر عوام کا گہرا درد رکھنے والے رہنما تھے۔‘‘ اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں ڈی کے شیوکمار مزید لکھتے ہیں کہ ’’وہ غریبوں کے محسن کے طور پر جانے جاتے تھے۔ جب بھی وہ مجھ سے ملنے آتے، تو ہمیشہ اپنے حلقے کے کسی نہ کسی ترقیاتی کام کی درخواست ساتھ لاتے۔ ان کی یہ خوبی اپنے حلقے کے لوگوں کے لیے ان کی بے پناہ محبت کی عکاسی کرتی تھی۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’سدھاکر کا آج اپنے خاندان، رشتہ داروں اور بے شمار حامیوں کو سوگوار چھوڑ جانا ایک ایسا نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ میں دعا گو ہوں کہ ایشور ڈی سدھاکر کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ڈی سدھاکر کرناٹک کانگریس کے سینئر رہنما اور چتردُرگ ضلع کی ہیریور اسمبلی سیٹ سے رکن اسمبلی تھے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کانگریس پارٹی سے کیا تھا۔ 2004 میں وہ پہلی بار چلاکیرے اسمبلی سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد میں حلقہ بندی کی وجہ سے چلاکیرے کی سیٹ درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص ہو گئی۔ اس کے بعد ڈی سدھاکر نے ہیریور سیٹ سے سیاست جاری رکھی۔ اگرچہ اس وقت کانگریس نے انہیں ٹکٹ نہیں دیا تھا، اس کے باوجود انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا اور سال 2008 میں جیت حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی حکومت کی حمایت کی اور سماجی بہبود کے وزیر کا عہدہ سنبھالا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات