National

اسمبلی انتخابات: آسام میں کھڑگے اور کیرلم میں راہل-پرینکا نے پی ایم مودی کو بنایا ہدف تنقید

اسمبلی انتخابات: آسام میں کھڑگے اور کیرلم میں راہل-پرینکا نے پی ایم مودی کو بنایا ہدف تنقید

کانگریس کے سرکردہ لیڈران ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی آج دن بھر انتخابی تشہیر میں مصروف نظر آئے۔ کانگریس صدر کھڑگے نے جہاں آسام کے مختلف علاقوں میں انتخابی اجلاس سے خطاب کیا، وہیں راہل-پرینکا نے کیرلم کے کچھ اہم علاقوں میں الگ الگ انتخابی تشہیر کی ذمہ داری سنبھالی۔ تینوں ہی لیڈران نے ریاستی حکومتوں کو تو نشانے پر لیا ہی، وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ ملکارجن کھڑگے نے آسام کے نیلم بازار میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ’’آسام کے وزیر اعلیٰ لوگوں میں فرقہ واریت کا زہر روز بھر رہے ہیں۔ ایک طرف حکومت میں بدعنوانی عروج پر ہے، دوسری طرف وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور یہاں کے وزیر اعلیٰ عوام کو بتاتے ہیں کہ آسام میں سب کچھ ٹھیک ہے۔ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔‘‘ انھوں نے برسراقتدار طبقہ پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’نریندر مودی اور ہیمنت بسوا سرما کہیں بھی جاتے ہیں تو بس کانگریس کو برا بھلا کہتے ہیں۔ لیکن کانگریس نے ملک کو بنایا، ہزاروں ترقیاتی کام کیے، ملک کی بنیاد تیار کی۔ بی جے پی کے زمانے میں بس ایک کام ہوا... آسام کو پارٹی کا اے ٹی ایم بنا دیا گیا، جس سے بس وصولی کی جاتی ہے۔‘‘ کھڑگے نے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما پر جھوٹ بولنے کا سنگین الزام بھی عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہیمنت بسوا سرما 100 جھوٹ بولنے والے نریندر مودی کا چیلا ہے۔ مودی نے عوام سے ڈھیر سارے وعدے کیے تھے، لیکن کہاں ہیں 2 کروڑ ملازمتیں؟ کہاں ہے نوٹ بندی سے فائدہ؟ کہاں ہے کسانوں کی دوگنی آمدنی؟ کہاں ہیں لوگوں کے اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے؟‘‘ وہ واضح لفظوں میں کہتے ہیں کہ ’’آج آسام میں صرف لوٹ کا کھیل چل رہا ہے، جس میں بی جے پی والے اپنے دوستوں کو آسام کی جائیداد بانٹ رہے ہیں۔‘‘ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی 6 اپریل کی شام کیرالہ کے پلکڑ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے دکھائی دیے۔ انھوں نے وزیر اعظم مودی اور بایاں محاذ (ایل ڈی ایف) حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’پی ایم مودی خود کو صرف ہندوستان کا وزیر اعظم نہیں بلکہ ملک کا بادشاہ سمجھتے ہیں۔‘‘ راہل گاندھی کے مطابق مودی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بایولوجیکل نہیں ہیں اور براہ راست خدا سے بات کرتے ہیں، جو ان کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ راہل گاندھی نے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ بھی خود کو ریاست کا بادشاہ سمجھتے ہیں، جہاں اختلاف کرنے والوں کو دھمکایا جاتا ہے، ان پر حملے کیے جاتے ہیں یا انہیں مارا پیٹا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے ایل ڈی ایف حکومت کے اتحادیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے منی پور کو تشدد کی آگ میں جھونک دیا، چھتیس گڑھ میں کیرالہ کی خواتین پر حملے کیے اور ملک بھر میں نفرت پھیلائی۔ وائناڈ سے رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی آج پیراوور، نیلامبور، ممپاڈ اور تھیرووَمباڈی وغیرہ میں انتخابی تشہیر کرتی ہوئی دکھائی دیں۔ تھیرووَمباڈی میں انھوں نے لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی اپنا نام ایپسٹین فائلز میں آنے اور اپنے قریبی ساتھی گوتم اڈانی کے امریکہ میں ممکنہ قانونی کارروائی کے خدشہ سے اس قدر خوفزدہ ہیں کہ انہوں نے امریکہ کے ساتھ ایسا تجارتی معاہدہ کیا ہے جو ملک کے محنتی کسانوں کے مفادات کے خلاف ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’اس معاہدے کے تحت ہندوستانی کسانوں کو اب امریکہ کے بڑے اور مشینی کھیتوں سے مقابلہ کرنا پڑے گا۔ وزیر اعظم نے ایک ایسا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ہندوستان امریکہ سے تقریباً 9 لاکھ کروڑ روپے کی مصنوعات خریدے گا۔ پرینکا گاندھی نے نیلامبور میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور بایاں محاذ (ایل ڈی ایف) حکومتوں میں ایک بات مشترک ہے کہ دونوں بڑی کارپوریٹ کمپنیوں کے مفادات کے لیے کام کرتی ہیں۔ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’میں برسوں سے مدر ٹریسا سے وابستہ مشنری بہنوں کے ساتھ کام کرتی رہی ہوں، اور جب بھی ان سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے ہراسانی کی شکایت کرتی ہیں۔ ان ہراسانیوں میں غیر معمولی اوقات میں چھاپے مارنا اور ذاتی مقامات میں داخل ہونا شامل ہے۔‘‘ انہوں نے آگے کہا کہ ’’یہ خواتین اپنی زندگیاں غریبوں، بیماروں اور لاوارث افراد کی خدمت کے لیے وقف کر چکی ہیں اور مشکل حالات میں بچوں سمیت ضرورت مند افراد کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔ ان کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’کئی اسلامی فلاحی ادارے بھی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، لیکن انہیں بھی مختلف تنظیموں اور بی جے پی کی پالیسیوں کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments