National

’اسلامک ایتھکس آف وارفیئر‘ پر نفرت کو فروغ دینے کا الزام، کتاب ضبط کرنے کے لیے دہلی حکومت کا فرمان جاری

’اسلامک ایتھکس آف وارفیئر‘ پر نفرت کو فروغ دینے کا الزام، کتاب ضبط کرنے کے لیے دہلی حکومت کا فرمان جاری

دہلی حکومت نے ’اسلامک ایتھکس آف وارفیئر‘ نامی کتاب میں موجود مواد پر اعتراض کرتے ہوئے اس کو ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کتاب میں مذہب خاص کی شدت پسندی اور بغاوت کا ذکر ہے، جس کے ذریعہ قومی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کرنے کی بات کی گئی ہے۔ دہلی حکومت کے محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے علم میں آیا ہے کہ کتاب ’اسلامک ایتھکس آف وارفیئر‘ افراد، خاص طور سے مخصوص طبقے کو مسلح بغاوت کی طرف اکساتی ہے اور شدت پسند نظریات کو فروغ دیتی ہے جو عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے۔ دہلی حکومت کے حکم نامہ کے مطابق کتاب کے مواد اور معتبر خفیہ معلومات کی بنیاد پر دستیاب شواہد، بلا شبہ اشارہ کرتے ہیں کہ تشدد کی وکالت کرنے کے لیے مذہبی کتابوں کے غلط استعمال کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز مواد کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔ دہلی حکومت نے اپنے حکم میں مزید تحریر کیا کہ ’’کتاب نہ صرف دیگر مذاہب کے خلاف جنگ کی وکالت کرکے توحید کی برتری کو فروغ دیتی ہے اور دلیل دیتی ہے، بلکہ مختلف مذہبی گروپوں کے درمیان دشمنی، نفرت یا بدگمانی پیدا کرنے والے دیگر مذہبی گروپوں کے اعتقادات پر سرگرم طور سے حملہ کرتی ہے۔‘‘ سرکاری حکم میں مزید لکھا گیا ہے کہ مبینہ کتاب ’اسلامک ایتھکس آف وارفیئر‘ کی شناخت کی گئی ہے جو ملک میں مذہبی گروپوں کے درمیان دشمنی، نفرت، بدخواہی یاد بدنیتی کے جذبات کو فروغ دے رہی ہے اور اسے انڈین سول ڈیفنس کوڈ، 2023 کی دفعہ 98 کے تحت ’ضبط‘ قرار دینے کی ضرورت ہے۔ جبکہ بھارتیہ نیائے سہنتا (بی این ایس)، 2023 کی دفعہ 196، 197 (1) (جی) اور 197 (1) (جے) کے التزامات کے تحت ایسے خیالات کو قصوروار پایا گیا ہے۔ دوسری طرف ’ایمیزون‘ پر دستیاب معلومات کے مطابق یوسف الحاج احمد کی تصنیف ’اسلامک ایتھکس آف وارفیئر‘ دراصل ’مسلم خواتین سے متعلق اسلامی فقہ کا انسائیکلوپیڈیا‘ سیریز کا حصہ ہے۔ یہ سلسلہ زندگی اور مذہب کے اُن معاملات پر روشنی ڈالتا ہے جو ایک ماں، استاد اور پرورش کرنے والے کے طور پر عورت کے کردار کو آسان بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments