National

آشوتوش برہمچاری کا عدالت سے سوامی اویمکتیشورانند کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے کا مطالبہ

آشوتوش برہمچاری کا عدالت سے سوامی اویمکتیشورانند کو بیرونِ ملک جانے سے روکنے کا مطالبہ

پریاگ راج 9 مارچ: اترپردیش کے پریاگ راج میں آشوتوش برہمچاری نے پیر کو پاکسو عدالت میں ایک عرضی دائر کرتے ہوئے سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی کو بیرونِ ملک فرار ہونے سے روکنے اور ان کی 'گاو پرتِشٹھا دھرم یدھ یاترا' پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ پاکسو عدالت نے آشوتوش برہمچاری کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ برہمچاری نے عدالت کو اپنے اوپر ہوئے مبینہ جان لیوا حملے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ سوامی اویمکتیشورانند'گﺅ پریرنا دھرم یدھ یاترا' کے بہانے لکھن¶ سے بیرونِ ملک فرار ہو سکتے ہیں، اس لیے عدالت فوری طور پر ان کا پاسپورٹ اور ویزا ضبط کرنے اور بیرونِ ملک جانے پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کرے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس یاترا سے نابالغ متاثرہ بٹکوں کی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔ آشوتوش برہمچاری نے کہا کہ سوامی اویمکتیشورانند یاترا کے بہانے اپنا مقام چھوڑ چکے ہیں اور عدالت کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس گﺅ کشی کو روکنے کے لیے یہ یاترا نکالی جا رہی ہے ، اتر پردیش میں وہ پہلے ہی قانوناً ممنوع ہے ۔ اگر ایسی یاترا نکالنی ہے تو انہیں ان ریاستوں میں جانا چاہیے جہاں گﺅ کشی پر پابندی نہیں ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گﺅ پرتِشٹھا دھرم یدھ یاترا پولیس تحفظ میں نکالی جا رہی ہے جو مکمل طور پر غیر قانونی ہے اور اس کے لیے کوئی باقاعدہ اجازت بھی نہیں لی گئی۔ ان کے مطابق یہ یاترا حکومت اور پولیس پر دبا¶ بنانے کے لیے نکالی جا رہی ہے تاکہ سوامی اویمکتیشورانند کے خلاف درج مقدمات واپس لیے جا سکیں۔ برہمچاری نے کہا کہ سوامی اویمکتیشورانند کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں اور وہ اس معاملے میں بچ نہیں سکیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ الہ آباد ہائی کورٹ میں بھی اپنا جواب داخل کریں گے اور عدالت کو اس معاملے سے متعلق تمام معلومات فراہم کریں گے ۔ ادھر ٹرین میں اپنے اوپر ہوئے مبینہ جان لیوا حملے کے معاملے میں سواتی اگھوری کی سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے برہمچاری نے کہا کہ سواتی اگھوری نے خود اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سوامی اویمکتیشورانند یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ سوَاتی اگھوری کو نہیں جانتے ، جبکہ اس کا براہِ راست تعلق ان کے شاگرد مکندانند گیری سے بتایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کال ڈیٹیل ریکارڈ سامنے آنے کے بعد حقیقت واضح ہو جائے گی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments