معروف گلوکارہ آشا بھوسلے کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے کو 92 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے پر بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ آشا بھوسلے بھارتی موسیقی کی تاریخ کی سب سے مشہور آوازوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے اسپتال منتقل ہونے کی خبر پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، وہ آٹھ دہائیوں سے بالی ووڈ کے لیے لاتعداد گانے گنگنا چکی ہیں۔ ہفتے کی شام کو انہیں دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا ہے، اسپتال انتظامیہ کی ان کی حالت نازک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ آشا بھوسلے نے 1943 میں صرف 10 سال کی عمر میں موسیقی کے سفر کا آغاز کیا، کلاسیکی موسیقی کی تربیت ان کے والد دینا ناتھ منگیشکر نے دی۔ انہوں نے آٹھ دہائیوں کے دوران 20 مختلف زبانوں میں 12000 سے زائد گانے ریکارڈ کیے ہیں، انہوں نے 1000 سے زائد بالی ووڈ فلموں میں آواز کا جادو جگایا ہے۔ ان کے کیریئر کی کامیابیوں میں سات فلم فیئر ایوارڈز اور متعدد قومی اعزازات شامل ہیں۔
Source: Social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں