حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے حلف لیتے ہوئے ’جے فلسطین‘ کا نعرہ لگادیا۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلیمن کے صدر نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے 18ویں لوک سبھا کا ممبر منتخب ہونے کے بعد رکن پارلیمنٹ کا حلف لیا۔ حلف لیتے ہوئے اسدالدین اویسی نے جے فلسطین یعنی فلسطین زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔ بعدازاں اویسی نے اپنی حلف برداری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی اور ساتھ میں یہ بھی لکھا کہ وہ پورے خلوص کے ساتھ بھارت کے پسے ہوئے طبقے کی مسائل کو اجاگر کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ جیسے ہی اسدالدین اویسی نے حلف لینا شروع کیا تو اس دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے ہندو مذہب سے متعلق نعرے بلند کرنا شروع کردیے تھے۔ اسی طرح جب جے فلسطین کا نعرہ بلند کرنے پر تنازع کھڑا ہوا تو اویسی کا کہنا تھا کہ بھارتی آئین انہیں جے فلسطین کا نعرہ لگانے سے نہیں روکتا۔ خیال رہے کہ اسدالدین اویسی نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی امیدوار مادھوی لاٹھا کو سوا تین لاکھ سے زائد وٹوں سے شکست دی تھی۔
Source: social media
اورنگزیب پر ریمارکس : ابو عاصم اعظمی نے ایف آئی آر منسوخی کے لیے عدالت سے رجوع
منی پور میں پھر تشدد، چوراچاندپور میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ، ایک ضعیفہ سمیت 4 افراد ہلاک
تلنگانہ میں بی جے پی کو ملی بری خبر، رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے دیا استعفیٰ
’سماج واد‘ نہیں، در اصل ’نماز واد‘ کا حامی ہے انڈیا بلاک، بی جے پی
جے این یو کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ کو نہ بیٹا ملا ، نہ انصاف،دہلی عدالت نے کیس کو بند کرنے کی دی اجازت
تلنگانہ فارما فیکٹری دھماکہ: ہلاکتوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی،زخمیوں میں 10 کی حالت نازک
تاج محل کے قریب فائرنگ سے سیاحوں میں مچی دہشت
راجستھان میں سرحدی علاقے سے ملی پاکستانی لڑکے اور لڑکی کی لاشیں
بھوپال کے مشہور ’90 ڈگری‘ موڑ والے پل کے معاملے میں سات انجینئرز معطل
رتھ یاترا کے دوران بھگدڑ سے 3 ہلاکتوں کے بعد ریاستی حکومت کی کارروائی، ڈی ایم اور ایس پی کا تبادلہ، 2 افسران معطل
مہاراشٹر حکومت نے اپوزیشن کے سخت احتجاج کے درمیان ہندی سے متعلق حکومتی قرارداد واپس لی
کانگریس نے بہار کے لیے 58 مبصرین کی تقرری کی
ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا: انڈین ڈیفنس اتاشی
تلنگانہ: انڈسٹریل ایریا میں کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 10 ہلاک، کئی زخمی