راجستھان میں پچھلے دنوں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو اسکول احاطے میں گھسنے والے ’آوارہ کتوں‘ کو بھگانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ انہیں اس مقصد کے لیے نوڈل افسر بھی مقرر کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملک میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی دہشت اور لوگوں کو کاٹنے کے واقعات کی تعداد میں اضافہ کی روشنی میں سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے مطابق اسکولوں کو کتے کے کاٹنے کے واقعات کو کم کرنے اوراسکولوں میں محفوظ ماحول قائم کرنے کے لیے مقامی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ کاری کا کام سونپا گیا تھا۔ اب راجستھان سے ایک اور نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ راجستھان کے ضلع جودھ پورکا ایک نیا حکم موضوع بحث بن گیا ہے جس میں اب اساتذہ کو نہیں بلکہ ڈاکٹروں کو ’آوارہ کتے‘ بھگانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یہ معاملہ جودھپور ضلع کے ایس این میڈیکل کالج سے متعلق ہے، جہاں اب ڈینٹسٹ نرملا وشنوئی کو کتے بھگانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ آوارہ کتوں کی دہشت سے پریشان ہو کرمقامی انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں ایک میٹنگ کی گئی تھی۔ جس کے بعد اب ڈاکٹر کو ’کتے بھگانے‘ کے لیے نوڈل آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ اس معاملے پر ریاست میں اپوزیشن لیڈر ٹیکارام جولی نے طنزکستے ہوئے کہا کہ ’’5 سال بنام 2 سال کا ڈھول پینٹنے والوں کی ایک اور ’تاریخی کامیابی‘۔ سرکاری ڈاکٹر اب مریضوں کو نہیں دیکھیں گے، اب وہ آوارہ کتوں کو ہٹانے اور داخل ہونے سے روکنے کا کام کریں گے۔ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے ریاست کی اس تاریخی کامیابی کو بھی حکومت کی فہرست میں جوڑ لیجئے۔‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو