ہیمنت بسوا سرما نے منگل (12 مئی) کو دوسری بار آسام کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ آسام کے گورنر لکشمن پرساد آچاریہ نے ویٹرنری فیلڈ کھاناپارہ میں صبح 11.40 بجے ہیمنت بسوا سرما اور 4 وزراء کو حلف دلایا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ سمیت بی جے پی کی حکومت والی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور مرکزی وزراء موجود رہے۔ اس کے ساتھ ہی ہیمنت بسوا سرما آسام کے پہلے غیر کانگریسی لیڈر بن گئے ہیں جو مسلسل دوسری بار وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھال رہے ہیں۔ واضح رہے کہ آسام میں یہ این ڈی حکومت کی تیسری مدت کار ہے۔ اس سے قبل 2016 میں بی جے پی کی قیادت میں پہلی بار سربانند سونووال وزیر اعلیٰ بنے تھے، جبکہ 2021 میں ہیمنت بسوا سرما نے ریاست کی کمان سنبھالی تھی۔ آج ہیمنت بسوا سرما کے ساتھ ساتھ سابق مرکزی وزیر رامیشور تیلی، آسام گن پریشد (اے جی پی) کے صدر اتُل بورا، بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ (بی او پی ایف) کے لیڈر چرن بورو اور بی جے پی لیڈر اجنتا نیوگ نے بطور وزیر حلف لیا۔ ہیمنت بسوا سرما 2015 میں کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اس وقت آسام میں کانگریس کا دبدبہ تھا اور بی جے پی کے پاس 5 اراکین اسمبلی تھے۔ 2016 میں بی جے پی نے انہیں نارتھ ایسٹ ڈیموکریٹک الائنس (این ای ڈی اے) کا کنویز بنایا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے شمال مشرق کی علاقائی پارٹیوں کو بی جے پی کے ساتھ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ قابل ذکر ہے آسام اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے نے مجموعی طور پر 102 سیٹوں پر جیت حاصل کر کے واضح اکثریت حاصل کر لی۔ ان میں سے بی جے پی نے 82 سیٹیں حاصل کیں، جبکہ اس کی اتحادی جماعتوں آسام گن پریشد (اے جی پی) اور بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ (بی او پی ایف) نے 10-10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس طرح این ڈی اے نے ریاست میں مستحکم پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے مسلسل تیسری بار اقتدار میں واپسی کی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات