آسام میں ایک بڑا ریل حادثہ پیش آیا ہے، جہاں سیرانگ–نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس (ٹرین نمبر 20507 ڈاؤن) ہاتھیوں کے ایک جھنڈ سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ٹرین کا انجن اور 5 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کسی بھی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت پٹری پر 8 ہاتھی موجود تھے۔ ٹرین کی زد میں آ کر ان میں سے زیادہ تر ہاتھی ہلاک ہو گئے، جبکہ کچھ کے جسمانی اعضا پٹری پر بکھر گئے۔ یہ واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا جہاں ہاتھیوں کی باقاعدہ جنگلی گزرگاہ (کوریڈور) موجود نہیں ہے، جس نے اس حادثے پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لوکو پائلٹ نے ہاتھیوں کے جھنڈ کو دیکھتے ہی ایمرجنسی بریک لگانے کی کوشش کی، تاہم ٹرین کی رفتار اور فاصلہ کم ہونے کے باعث تصادم کو ٹالا نہ جا سکا۔ حادثہ شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے لُمڈنگ ڈویژن میں پیش آیا، جو گوہاٹی سے تقریباً 126 کلومیٹر دور واقع ہے۔ حادثے کے بعد ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں اور اعلیٰ حکام فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ پٹری سے ڈبوں کے اترنے اور ہاتھیوں کی لاشیں پٹری پر پڑی ہونے کے باعث بالائی آسام اور شمال مشرق کے دیگر علاقوں کے لیے ریل خدمات عارضی طور پر متاثر ہوئیں۔ کئی ٹرینوں کو متبادل یوپی لائن کے ذریعے ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ ڈبوں کے مسافروں کو عارضی طور پر ٹرین کے دیگر ڈبوں میں دستیاب خالی برتھوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ خراب ڈبوں کو الگ کرنے کے بعد ٹرین کو گوہاٹی کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ گوہاٹی پہنچنے پر متاثرہ مسافروں کے لیے اضافی ڈبے جوڑے جائیں گے، جس کے بعد ٹرین اپنی آگے کی مسافت دوبارہ شروع کرے گی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو