آسام میں دوسری بار وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد 13 مئی کو وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اعلان کیا کہ آسام کابینہ نے ریاست میں یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی) نافذ کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے مطلع کیا کہ ’یو سی سی بل‘ 26 مئی کو نئی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ قبائلیوں کو اس کے دائرے سے باہر رکھا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے اپنی حکومت کی دوسری مدت کی پہلی کابینہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد گوہاٹی میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’یہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں لیا گیا ایک اہم فیصلہ ہے اور یہ انتخابات کے دوران کیے گئے ہمارے وعدے کے مطابق ہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اتراکھنڈ، گوا اور گجرات پہلے ہی یو سی سی نافذ کر چکے ہیں، لیکن ان کی حکومت نے اسے آسام کی ضروریات کے مطابق بنایا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ’’ہم نے قبائلی آبادی کو یو سی سی کے دائرے سے مکمل طور پر باہر رکھا ہے۔ آسام کے لوگوں کی جانب سے اختیار کیے جانے والے تمام رسم و رواج، روایات اور طریقے یو سی سی کے دائرے سے باہر ہیں۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یو سی سی وراثت، شادی، لیو اِن رلیشن اور شادی و طلاق کے لازمی رجسٹریشن سے متعلق معاملات کو منظم کرے گا۔ ہیمنت بسوا سرما کے مطابق یہ بل 26 مئی کو ریاستی اسمبلی اجلاس کے آخری دن پیش کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے مطلع کیا کہ 21، 22، 23 اور 24 مئی کو خصوصی اسمبلی اجلاس کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس دوران اراکین اسمبلی حلف برداری کریں گے۔ چندر موہن پٹواری کو پروٹیم اسپیکر بنایا گیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ نے ایک بات یہ بھی کہی کہ بی جے پی کا انتخابی منشور آسام کابینہ کا رہنما اصول ہوگا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات