گوہاٹی، 4 مئی :آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) نے دو تہائی اکثریت حاصل کر کے مسلسل تیسری بار اقتدار حاصل کیا ہے ۔ ایک سو چھبیس رکنی اسمبلی کے انتخابات میں بی جے پی نے اکیلے 82 نشستیں جیت کر اکثریت حاصل کی، جبکہ این ڈی اے کی حلیف جماعتوں بوڈولینڈ پیپلز فرنٹ اور آسام گن پریشد نے 10-10 نشستیں جیتی ہیں۔ اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس صرف 19 نشستوں پر سمٹ گئی ہے ۔ آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) اور رائے جور دل کے دو دو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ترنمول کانگریس کو ایک نشست ملی ہے ۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما جالوکباری نشست سے کامیاب ہوئے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی جورہاٹ نشست سے انتخاب ہار گئے ہیں۔ ریاست کی وزیر خزانہ اور بی جے پی لیڈر اجنتا نیوگ نے گولا گھاٹ انتخابی حلقے سے چھٹی بار جیت درج کی۔ بی جے پی کی قیادت والا این ڈی اے پہلی بار آسام میں 2016 میں برسرِاقتدار آیا تھا اور 2021 کے انتخابات میں بھی ریاست میں اقتدار برقرار رکھا۔ مسٹر سربانند سونووال 2016 سے 2021 تک ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے ۔ مسٹر ہیمنت بسوا شرما 2021 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ آسام کے تمام اسمبلی حلقوں میں 9 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات