نئی دہلی/گوہاٹی: آسام میں ہندستانی فضائیہ کا ایک سکھوئی–30 ایم کے آئی لڑاکا طیارہ معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ جان بحق ہو گئے۔ ہندستانی فضائیہ نے جمعہ کے روز اس افسوس ناک حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افسران کو شدید زخم آئے تھے جن کی وجہ سے ان کی جان نہیں بچائی جا سکی۔ فضائیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ وہ اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش دوراگکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فضائیہ کے تمام اہلکار اس مشکل وقت میں دونوں افسران کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ لڑاکا طیارہ جمعرات کو آسام کے کاربی آنگلونگ ضلع کے پہاڑی علاقے کے اوپر پرواز کر رہا تھا، جب اچانک زمینی کنٹرول سے اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔ اس کے بعد طیارہ ریڈار سے بھی غائب ہو گیا جس پر فوری طور پر تلاشی مہم شروع کی گئی۔ دفاعی تعلقات عامہ کے افسر کے مطابق طیارہ ایک معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔ جیسے ہی ریڈار سے اس کا رابطہ ختم ہوا، فضائیہ کی ٹیموں کو متعلقہ علاقے میں بھیجا گیا تاکہ صورت حال کی جانچ کی جا سکے اور حادثے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔ جس مقام پر طیارے کا رابطہ ٹوٹا وہ گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے، جس کی وجہ سے تلاش کا کام کچھ مشکل ہو گیا تھا۔ اگلے دن فضائیہ نے تصدیق کی کہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید افسران کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی ہے۔ راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے بہادر جوان اسکواڈرن لیڈر انوج اور فلائٹ لیفٹیننٹ پرویش دوراگکر کے طیارہ حادثے میں شہید ہونے کی خبر نہایت افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہندوستان کے ان بہادر سپوتوں کو دل سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پورا ملک متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو