گوہاٹی، 30 جنوری :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ اگر بی جے پی آسام میں تیسری بار اقتدار میں آتی ہے تو وہ نہ صرف دراندازی کو روکے گی بلکہ ریاست سے تمام غیر قانونی دراندازوں کو نکال باہر کرے گی۔ آسام کے دورے پر آنے والے وزیر داخلہ مسٹر امیت شاہ نے چھپوری، دھیماجی میں یوتھ فیسٹیول میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما کی قیادت والی بی جے پی حکومت کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔ 126 رکنی ریاستی اسمبلی کے انتخابات آئندہ چند مہینوں میں ہونے والے ہیں۔ مسٹر امیت شاہ نے ریاست میں بڑے پیمانے پر دراندازی کے لیے آسام کی سابقہ کانگریس حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے سات اضلاع میں دراندازوں کی پہلے ہی اکثریت ہے ، جن میں دھوبڑی، بارپیٹا، درنگ، موریگا¶ں، بونگائیگا¶ں، نواگا¶ں اور گولپاڑہ شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دراندازوں کی آبادی اب کم از کم 6.6 ملین تک پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تیسری بی جے پی حکومت کو ووٹ دیں تاکہ غیر قانونی دراندازی کے مسئلے کو مستقل طور پر حل کیا جا سکے ۔ میسنگ کمیونٹی کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ چار چاپوری اور دیگر اضلاع میں میسنگ کمیونٹی کے لوگوں نے غیر قانونی دراندازی کو روکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داری یہیں ختم نہیں ہوتی۔ میسنگ کمیونٹی کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ غیر قانونی دراندازوں کو آسام سے نکال باہر کیا جائے ۔ مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ میں نوجوانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ بی جے پی کی حکومت منتخب کرتے ہیں تو تمام غیر قانونی دراندازوں کو ریاست سے باہر نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے آبادیاتی تبدیلی کے لئے سابقہ کانگریس حکومتوں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت اس رجحان کو پلٹنے کے لئے کام کر رہی ہے ۔ مسٹر امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پہلے ہی دراندازی کو روکنے کے مشن کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہوں نے سخت اقدامات کرنے اور دراندازوں سے ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ اراضی کو واگزار کرانے کے لیے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما اور سابق وزیر اعلیٰ سربانند سونووال کی تعریف کی۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ آسام سے راجیہ سبھا کے رکن کو وزیر اعظم بنانے کے باوجود کانگریس پارٹی نے ریاست کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اپنے خطاب میں، انہوں نے میسنگ کمیونٹی کے نوجوانوں کے لیے فوج کی خصوصی بھرتی مہم کا بھی وعدہ کیا۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو