برپیٹا، 3 اپریل : اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ آسام کو 'لو جہاد' اور 'لینڈ جہاد' کی سرزمین نہیں بننے دیا جائے گا۔مسٹر آدتیہ ناتھ نے آسام کے برپیٹا میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدوار دیپک کمار داس کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی اور کانگریس اور متحدہ جمہوری محاذ (یو ڈی ایف) پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ آسام کو 'لو جہاد' اور 'لینڈ جہاد' کی سرزمین نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے تو انتخابات سے پہلے ہی میدان چھوڑ دیا ہے جب کہ اب وقت آ گیا ہے کہ 'یو ڈی ایف کو خلیج بنگال میں پھینک دیا جائے '۔ انہوں نے دراندازی کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت ہر ایک درانداز کی شناخت کرکے اسے باہر نکالنے کے لیے پُرعزم ہے اور ریاست کی آبادیاتی ساخت (ڈیموگرافی) کو تبدیل کرنے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے یو ڈی ایف کو 'دراندازی کی جننی' قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس یو ڈی ایف کی حلیف بن کر آسام کی ثقافت سے چھیڑ چھاڑ کر رہی ہے جبکہ این ڈی اے حکومت ریاست کی ثقافتی وراثت کے تحفظ کے لیے پابند عہد ہے ۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے آسام کی ثقافتی وراثت کا ذکر کرتے ہوئے کامکھیا مندر، کازی رنگا نیشنل پارک اور عظیم سنت شریمَنت شنکر دیو کا حوالہ دیا۔ انہوں نے اتر پردیش کی مثال دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اب یہ ریاست فساد سے پاک اور کرفیو سے آزاد ہو چکی ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ قانون و نظم کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جاتی اور فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات