National

آسام کے دو کانگریس  ارکان اسمبلی نے ہیمنت بسو سرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی

آسام کے دو کانگریس ارکان اسمبلی نے ہیمنت بسو سرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی

گوہاٹی، 10 فروری : آسام کے دو کانگریس ارکان اسمبلی نے دو مسلمانوں کی تصویروں کو بندوق سے نشانہ بنانے والی ایک ویڈیو کے معاملے میں منگل کے روز وزیر اعلیٰ ہیمنت بسو سرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ دو دن قبل آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی اس ویڈیو کے سلسلے میں مسٹر سرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔ اس سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعلیٰ کو علامتی طور پر ٹوپی پہنے ہوئے دو افراد پر قریب سے گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ آسام کے کانگریس ارکان اسمبلی شیومونی بورا اور دیگنت برمن نے دیسپور پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی اور درخواست کی کہ تعزیری قوانین کی مناسب دفعات کے تحت معاملہ درج کر کے ضروری کارروائی کی جائے ۔ ارکان اسمبلی نے ایف آئی آر میں کہا کہ ''اس مواد میں شامل تحریر میں 'غیر ملکیوں سے پاک آسام'، 'کوئی رحم نہیں'، 'تم پاکستان کیوں نہیں گئے ؟' اور 'بنگلہ دیشیوں کے لیے کوئی معافی نہیں' جیسے جملے شامل ہیں۔ یہ جملے بنگال نژاد مسلمانوں کی صورتحال کو مزید خراب کرتے ہیں، جنہیں اکثر توہین آمیز طور پر 'میاں' یا 'بنگلہ دیشی' کہا جاتا ہے ۔'' ارکان اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ''کسی خاص کمیونٹی کو نشانہ بنانے والا مذکورہ مواد انتہائی اشتعال انگیز اور فرقہ وارانہ ہے ، جس سے عوام کے درمیان سماجی ہم آہنگی بگڑے گی۔'' مسٹر سرما کی اس ویڈیو پر ملک بھر سے ردعمل سامنے آئے ہیں، تاہم وزیر اعلیٰ نے پیر کے روز کہا کہ انہیں ایسی کسی ویڈیو کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس معاملے میں ان کے خلاف معاملہ درج ہوتا ہے تو وہ جیل جانے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی آسام یونٹ نے حال ہی میں اپنے ایکس ہینڈل پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں وزیر اعلیٰ کو ٹوپی پہنے دو افراد پر بالکل قریب سے گولی چلاتے دکھایا گیا تھا۔ تاہم، بعد میں بی جے پی کی جانب سے یہ ویڈیو ہٹا دی گئی تھی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments