National

آسام اسمبلی انتخاب سے عین قبل آسام گن پریشد کے سرکردہ لیڈر جینت کھاؤند سمیت کئی شخصیات کانگریس میں شامل

آسام اسمبلی انتخاب سے عین قبل آسام گن پریشد کے سرکردہ لیڈر جینت کھاؤند سمیت کئی شخصیات کانگریس میں شامل

آسام اسمبلی انتخاب سے عین قبل ریاست میں کانگریس کو ایک اہم کامیابی اس وقت ملی جب کئی سرکردہ شخصیات نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پیر کے روز ’آسام گن پریشد‘ کے سابق قومی مالیاتی سکریٹری جینت کھاؤند نے درجنوں لیڈران کے ساتھ کانگریس کا دامن تھام لیا۔ نئی دہلی واقع کانگریس دفتر میں انہیں پارٹی میں شامل کرایا گیا۔ اس موقع پر آسام کے انچارج جنرل سکریٹری جتیندر سنگھ الور، آسام کے لیے کانگریس کے سینئر مبصر اور کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار، ریاستی صدر گورو گگوئی اور قومی سکریٹری منوج چوہان خاص طور پر موجود رہے۔ گورو گگوئی نے صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جینت کھاؤند جیسے زمینی سطح سے جڑے لیڈر کا کانگریس میں آنا آسام میں چل رہی تبدیلی کی لہر کا اشارہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسام کی عوام کے دلوں میں وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے خلاف غصہ ہے اور وہ ان کی منمانی سے تنگ آ چکی ہے۔ گورو گگوئی کے مطابق برسر اقتدار طبقہ میں موجود کئی لوگوں کو موجودہ قیادت میں گھٹن محسوس ہو رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ فعال کارکنوں کو کنارے کر کے نااہل بنا رہے ہیں اور بدعنوان لوگوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ گورو گگوئی نے ریاست میں کانگریس کی مضبوط پوزیشن کے بارے میں بھی میڈیا کے سامنے ذکر کیا اور کہا کہ اس بار عوام کا ساتھ پوری طرح کانگریس کو ملتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

Source: SOCIAL MEDIA

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments