چنئی، 19 نومبر : تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے منگل کو ایل آئی سی کی ویب سائٹ پر ہندی تھوپنے کی مذمت کی اور اس لسانی ظلم کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مسٹراسٹالن نے کہا کہ ایل آئی سی کی ویب سائٹ ہندی کو مسلط کرنے کا ایک پروپیگنڈہ ٹول بن کر رہ گئی ہے اور یہاں تک کہ انگریزی کو منتخب کرنے کا آپشن بھی ہندی میں ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ ہندوستان کے تنوع کو کچلتے ہوئے، بزورقوت ثقافتی اور لسانی یکسانیت کو مسلط کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے لکھا، "ایل آئی سی کی ویب سائٹ کو ہندی کو مسلط کرنے کے لیے ایک پروپیگنڈہ ٹول بنا دیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ انگریزی کو منتخب کرنے کا آپشن ہندی میں ظاہر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ہندوستان کے تنوع کو کچل رہی ہے۔ ایل آئی سی تمام ہندوستانیوں کی سرپرستی سے پروان چڑھا۔ اس نے اپنے بیشتر شراکت داروں کو دھوکہ دینے کی ہمت کیسے کی۔ مسٹر اسٹالن نے کہا، ’’ہم اس لسانی مظالم کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘‘ پی ایم کے کے بانی ڈاکٹر ایس۔ رامداس نے بھی ایل آئی سی کی ویب سائٹ کے ذریعہ ہندی تھوپنے کے لئے مرکزی حکومت کی مذمت کی۔ انہوں نے ایل آئی سی کی طرف سے ہندی مسلط کرنے کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اب تک ایل آئی سی کی ویب سائٹ کا ہوم پیج انگریزی میں تھا، اب اسے تبدیل کرکے ہندی میں کردیاگیا ہے اور یہ دوسری زبانیں بولنے والے لوگوں پر ہندی کو مسلط کر دیا گیا ہے۔ مسٹر رامداس نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ایل آئی سی کے ہوم پیج کو فوری طور پر انگریزی میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہوم پیج میں تمل کو بھی شامل کیا جائے جس میں انگریزی اور ہندی دونوں ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے کہا، "ایل آئی سی کی ویب سائٹ کے ہوم پیج کو ہندی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جو پہلے انگریزی میں تھا۔ یہ دوسری زبانیں بولنے والے لوگوں پر ہندی کو مسلط کرنا ہے۔ ایل آئی سی کی طرف سے ہندی کو نافذ کرنے کی اس کوشش کی سخت مذمت کی جانی چاہئے۔
Source: uni news service
جھارکھنڈ کی 38 اسمبلی سیٹوں پر گیارہ بجے تک 31.37 فیصد ووٹنگ
مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں پر ووٹنگ شروع
یوپی کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع
جھارکھنڈ میں 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع
مہاراشٹر میں صبح 11 بجے تک 18.14 فیصد ووٹنگ
بیشتر ایگزٹ پول میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ
انڈیا کے امیر ترین افراد میں شامل گوتم اڈانی پر امریکہ میں دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ
سوارا بھاسکر نے حماس رہنما یحییٰ سنوار کو 'انقلابی ہیرو' قرار دیا
ریاستوں کو ہر قسم کی شراب پر ٹیکس لگانے کا حق ہے: سپریم کورٹ
پرینکا نے وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ریاستی درجے کی بحالی کا معاملہ :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نئی دہلی آمد
تلنگانہ:جائیداد میں حصہ کیلئے خاتون نے 5دن تک شوہر کی آخری رسومات انجام نہیں دی
ممبئی: بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، شوٹر نے قتل سے پہلے لارنس بشنوئی کے بھائی سے بات کی تھی
میر واعظ عمر فاروق کو ساتھیوں سے ملاقات کی اجازت دینا سیاسی ماحول میں تبدیلی کا اشارہ:جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری