Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

'دھواں دیکھتے ہی چھت پر چڑھ گئے'، بچ جانے والے تین بنگلہ دیشیوں کی آنکھوں میں خوف

اس وقت رات کے2 بجے بھی نہیں ہوئے تھے۔ وہ سو رہے تھے۔ پاس کی چارپائی پر ان کے بھائی تھے۔ اچانک چیخ و پکار سے نیند ٹوٹ گئی۔ کھڑکی کھول کر دیکھا تو نیچے سے سب لوگ چیخ رہے تھے، "آگ لگ گئی ہے۔" یہ سنتے ہی وہ اپنے بھائی کو لے کر باہر جانے کی کوشش کرنے لگے۔ لیکن دروازہ کھولتے ہی کمرے میں گاڑھا دھواں داخل ہو گیا۔ اس کے باوجود کسی طرح وہ چھت پر چڑھ گئے۔ فائر بریگیڈ کے آنے تک وہ وہیں رہے۔ بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کے رہائشی محمد آصف الجمال اور ان کے بھائی، اور بھی بہت سے لوگ وہاں موجود تھے۔ آگ کے بعد نیو مارکیٹ کے ہوٹل سے نکل کر رہائشی اپنے خوفناک تجربات سنا رہے ہیں۔
جمال ہفتہ سے مرزا غالیب سٹریٹ کی اس عمارت کی چوتھی منزل پر ٹھہرے ہوئے تھے۔ کاروباری سلسلے میں کلکتہ آئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کے بھائی بھی ہیں۔ مکند پور کے ایک ہسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ منگل کو کھانا کھانے کے بعد وہ سونے گئے۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ چند گھنٹے بعد انہیں کیسا تجربہ ہونے والا ہے۔ ڈھاکہ کے گازی پور کے رہائشی آصف نے بتایا، "ہم نیچے نہیں اتر سکتے تھے۔ کسی طرح دھوئیں کے درمیان سے اس منزل کے سب لوگ چھت پر چڑھ گئے۔ ہم 20,سے 25فراد تھے۔ سب پانی کے ٹینک کے پاس چلے گئے۔ ہمیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ آگ کس سمت سے آ سکتی ہے۔ تاہم ہم نے طے کر لیا تھا کہ جیسے ہی آگ کی شعلے نظر آئیں گے، ٹینک سے پانی لے کر بجھانے کی کوشش کریں گے۔
یہی تجربہ ڈھاکہ کے ایک اور رہائشی محمد نجم الاسلام کا بھی ہے۔ دل کے مرض کے علاج کروانے کے لیے وہ کلکتہ آئے تھے۔ وہ چوتھی منزل کے اس ہوٹل میں تھے۔ ان کا کہنا تھا، "ایک وقت ایسا آیا جب مجھے لگا کہ اب مر ہی جاو¿ں گا۔ آکسیجن کی شدید کمی تھی۔ سانس نہیں لے پا رہا تھا۔" رات کے اس تجربے کو بیان کرتے ہوئے بار بار ان کا گلا رندھ گیا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn