مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ایسا الیکشن کمیشن نہیں دیکھا جو اس قدر مغرور اور جھوٹا ہو۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے ملنے کے بعد ممتا بنرجی نے یہ تلخ رد عمل ظاہر کیا۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے اشارے پر بنگال میں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے ہٹائے جا رہے ہیں۔ اس دوران ممتا بنرجی نے کالا کپڑا پہن کر الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پارٹی کے ایک وفد کے ساتھ ایس آئی آر معاملہ پر الیکشن کمیشن کے افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے لوگ الیکشن کمیشن کے سامنے اپنے مسائل اٹھانے آئے ہیں، لیکن انہیں دھمکی دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ’بنگ بھون‘ احاطے کے باہر بڑی تعداد میں پولیس کی تعیناتی پر بھی سوال اٹھایا۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پولیس کو نہیں بلکہ اوپر بیٹھے لوگوں کو قصوروار ٹھہراتی ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’میں بہت دکھی ہوں۔ میں طویل عرصے تک دہلی کی سیاست میں شامل رہی ہوں۔ میں 4 بار وزیر اور 7 بار رکن پارلیمنٹ رہ چکی ہوں۔ میں نے ایسا الیکشن کمشنر کبھی نہیں دیکھا جو اس قدر گھمنڈی اور جھوٹا ہو۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کی کرسی کی بہت عزت کرتی ہوں، کیونکہ کوئی بھی کرسی کسی کے لیے مستقل نہیں ہوتی۔ ایک روز آپ کو جانا ہی ہوگا۔ بنگال کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ الیکشن جمہوریت میں ایک تہوار ہوتا ہے، لیکن آپ نے 58 لاکھ لوگوں کے نام ہٹا دیے اور انہیں اپنے بچاؤ کا موقع نہیں دیا۔‘‘ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ’’اگر آپ کو ایس آئی آر کرنا ہی تھا تو آپ کو انتخاب والی ریاستوں کو چھوڑ کر بہتر منصوبے کے ساتھ کرنا چاہیے تھا، لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا۔ آسام میں آپ کی بی جے پی حکومت ہے، آپ نے آسام میں ایس آئی آر نہیں کیا، لیکن مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں کیا۔ آپ نے ہمارے ساتھ کیا کیا؟ آپ نے 58 لاکھ لوگوں کا نام ہٹا دیا۔ یہاں بہت زیادہ بے ضابطگی اور غلط میپنگ ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’اگر ہمیں 2022 میں ایس آئی آر کرنا ہوتا اور ہم سے ہمارے والد کا برتھ سرٹیفکیٹ لانے کو کہا جاتا تو یہ ممکن نہیں ہوتا۔ پہلے بچے گھروں میں پیدا ہوتے تھے، اسپتالوں میں نہیں۔ اپنے وزیر اعظم سے پوچھیے کہ کیا ان کے پاس اپنے والدین کے انسٹی ٹیوشنل ڈیلیوری سرٹیفکیٹ ہیں۔‘‘
Source: Social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو