معروف گلوکار اور دو مرتبہ کے نیشنل ایوارڈ یافتہ اریجیت سنگھ کے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان نے مداحوں کو حیران کردیا۔ تاہم گلوکار کے قریبی حلقوں اور سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ پوسٹس کے مطابق یہ فیصلہ اچانک نہیں بلکہ طویل غور و فکر کے بعد کیا گیا ہے۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اریجیت سنگھ گزشتہ کچھ عرصے سے تخلیقی بوریت محسوس کر رہے تھے۔ فلمی موسیقی میں موجود تجارتی دباؤ، کہانی اور ہدایت کار کی پابندیوں نے انہیں اپنی مرضی کے مطابق کام کرنے سے روک رکھا تھا، جس کے باعث وہ تخلیقی آزادی کے خواہاں تھے۔ رپورٹ ذرائع کے حوالے سے یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 15 برسوں میں 800 سے زائد گانے، مسلسل ریکارڈنگز اور لائیو شوز کے باعث گلوکار کو ذہنی اور جسمانی تھکن کا سامنا بھی رہا۔ واضح رہے کہ اریجیت سنگھ نے موسیقی ترک نہیں کی بلکہ صرف فلمی پلے بیک سنگنگ سے کنارہ کشی اختیار کی ہے تاکہ وہ آزاد اور ذاتی نوعیت کی موسیقی تخلیق کر سکیں۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ اختتام نہیں بلکہ اریجیت سنگھ کے تخلیقی سفر کا ایک نیا آغاز ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں