بالی ووڈ میوزک انڈسٹری پر دو دہائیوں سے راج کرنے والے نامور میوزک کمپوزر پریتم نے اپنی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس نے ان کے کروڑوں مداحوں کو صدمے اور تشویش میں مبتلا کر دیا۔ پریتم کے اس بیان کے بعد یہ افواہیں گرم ہیں کہ وہ بالی ووڈ کی مین اسٹریم موسیقی سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پریتم نے انسٹاگرام پر لکھا، ’میں نے خود کو زندگی کے چند سال بالکل الگ انداز میں جینے کا تحفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ ان چیزوں کو پورا کر سکوں جو مصروفیت کی وجہ سے مجھ سے چھوٹ گئی تھیں۔‘ انہوں نے مزید تحریر کیا کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ میں نئے سفر پر نکلوں جنہیں میں نے طویل عرصے سے پسِ پشت ڈال رکھا تھا۔ بالی ووڈ کی مین اسٹریم موسیقی کا سفر شاندار رہا، لیکن میں ہمیشہ ان راستوں کا متلاشی رہا ہوں جن پر پہلے کوئی نہ چلا ہو۔ آپ سب کے پیار کا شکریہ۔‘ پریتم کے اس اشارے پر مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کمنٹس کیے کہ ’پہلے اریجیت سنگھ اور اب آپ! بالی ووڈ انڈسٹری کے لیے یہ بہت بڑا نقصان ہے۔‘ واضح رہے کہ پریتم سے پہلے رواں سال کے آغاز میں بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ اور گلوکار اریجیت سنگھ نے بھی پلے بیک سنگنگ سے بریک لینے اور نئے فلمی گانے نہ گانے کا اعلان کر کے سب کو چونکا دیا تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود