Entertainment

آریان کی گرفتاری نے تکلیف دہ یادیں تازہ کر دی تھیں، ریا چکرورتی

آریان کی گرفتاری نے تکلیف دہ یادیں تازہ کر دی تھیں، ریا چکرورتی

بالی ووڈ اداکارہ اور وی جے ریا چکرورتی نے کہا کہ آریان خان کی گرفتاری نے ان کے چھوٹے بھائی کی گرفتاری کی تکلیف دہ یادیں تازہ کر دی تھیں، وہ وقت بہت مشکل تھا۔ یاد رہے کہ 33 سالہ ریا چکرورتی نے گزشتہ چند برسوں میں ایک بڑے کیس کے بعد کم بیک کیا ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کے کیس کے حوالے سے شدید عوامی تنقید اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنے کے باوجود آہستہ آہستہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کو دوبارہ سنبھالا۔ بعد ازاں سی بی آئی نے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا تھا، جس کے بعد وہ اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہیں اکتوبر 2021 کے اوائل میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔ ایک حالیہ گفتگو میں ریا چکرورتی نے کہا آریان خان کے خلاف قانونی کارروائی اور عوامی تنقید کو دیکھ کر انہیں اپنے بھائی شووک چکرورتی کی یاد آ گئی تھی، جنہیں این سی بی نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں بری کر دیا تھا۔ ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو میں ریا نے کہا آریان اور شووک کے کیسز میں حیرت انگیز حد تک مماثلت پائی جاتی تھی۔ درحقیقت، یہ میری کہانی سے زیادہ شووک کی کہانی جیسا لگ رہا تھا۔ ان دونوں کی شکل و صورت میں بھی کچھ مشابہت ہے۔ یہ سب دیکھنا میرے لیے بہت مشکل تھا۔ ریا نے جیل میں گزرے وقت اور اس کے نفسیاتی اثرات کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا جیل میں ہونے کا سب سے مشکل پہلو یہی ہے کہ آپ جیل میں ہیں۔ خاندان سے دور رہنا اور اپنی آزادی کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ ریا نے اعتراف کیا کہ وہ ایک عرصے تک خود کو متاثرہ شخص سمجھتے ہوئے شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔ جہاں تک کام کا تعلق ہے تو ریا حال ہی میں ٹی وی شو ایم ٹی وی روڈیز ڈبل کراس میں نظر آئیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کاروباری میدان میں بھی قدم رکھا ہے اور چیپٹر 2 کے نام سے اپنا ملبوسات کا برانڈ متعارف کرایا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments