صرف 30 سیکنڈ میں خون بہنا بند کرنے والا پاوڈر! بردوان کے نوجوان کی ایجاد کو بین الاقوامی سطح پر ملی پہچان
خصوصی پاوڈر ’اسٹاپ بلیڈ‘ صرف 30 سیکنڈ میں خون بہنا بند کر سکتا ہے۔ مشرقی بردوان کے کھنڈگھوش علاقے کے بادولیا گاو¿ں کے رہنے والے صابر حسین کی اس ایجاد کو اب بین الاقوامی سطح پر بھی شناخت مل گئی ہے۔ سنگاپور میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلے ’سلنگ شاٹ 2026‘ کے ہیلتھ اینڈ بایومیڈیکل شعبے میں ان کے اسٹارٹ اَپ ’میراکیولس‘ نے پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے گرینڈ ونر کا اعزاز جیتا ہے۔ اس کمپنی کو چار لاکھ سنگاپور ڈالر کی گرانٹ بھی ملی ہے۔
یہ اسٹارٹ اَپ راو¿رکیلا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے بایوٹیکنالوجی اور میڈیکل انجینئرنگ شعبوں کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔ یہ پاو¿ڈر پروفیسر دیویندر ورما کی نگرانی میں تیار کیا گیا ہے۔
تقریباً سات سال قبل، 2019 میں، دہلی کے ڈی آر ڈی او بھون میں اس ایجاد کے لیے صابر کو ڈی آر ڈی او کی جانب سے ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اس وقت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انہیں تعریفی سند پیش کی تھی۔
صابر حسین نے کھنڈگھوش کے ایک اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور بردوان سے اعلیٰ ثانوی امتحان پاس کیا۔ بعد میں انہوں نے کولکاتا کے ایک کالج سے بی ٹیک اور این آئی ٹی راو¿رکیلا سے بایومیڈیکل میں ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کی۔
ان کے تیار کردہ پاو¿ڈر کو مرکزی ادویات کے معیار کو کنٹرول کرنے والے ادارے کی منظوری مل چکی ہے۔ اب تک 250 سے زیادہ اسپتالوں اور فوج کے کئی یونٹوں میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا چکا ہے۔ اس بین الاقوامی کامیابی پر این آئی ٹی انتظامیہ نے بھی انہیں مبارک باد دی ہے۔
صرف 30 سیکنڈ میں خون بہنا بند کرنے والا پاوڈر! بردوان کے نوجوان کی ایجاد کو بین الاقوامی سطح پر ملی پہچان...
Source: Admin