Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تجویز دے دی

Admin
By Admin
Oct 19, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تجویز دے دی
پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے تجویز دے دی — October 19, 2026
ماسکو: یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس کی تجویز دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر پیوٹن کی یہ تجویز 9 اکتوبر کو ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فون گفتگو کے دوران سامنے آئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس ایسے مذاکرات کی کوشش چاہتا ہے جو اس کے حق میں ہوں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے روس امن مذاکرات کی میز سے دور چلا جائے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ٹروتھ سوشل’پر اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتے جس سے روس امن مذاکرات کی میز سے دور چلا جائے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری ہلاکت خیز جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے وہ مسلسل مذاکرات کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کی کہ روسی برآمدات سے متعلق عائد پابندیوں اور ٹیرف کو ہٹانے کا فیصلہ بنیادی طور پر روس کو مذاکرات کی میز پر برقرار رکھنے اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی ایک سوچی سمجھی کوشش ہے۔ روس کے حوالے سے ان کی پالیسی اور فیصلہ انتہائی سادہ اور واضح ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں اب نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے، اور ان مذاکرات میں جنگی قیدیوں و یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاملات بھی شامل ہیں۔

ماسکو: یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اگلے ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ سربراہی اجلاس کی تجویز دی ہے۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn