Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

’’بنگال میں بی جے پی غداروں کے سہارے…میں اپنا ضمیرنہیں بیچتی‘‘ ٹی ایم سی چھوڑنے والوں پرممتا بنرجی کا بڑا حملہ

’’بنگال میں بی جے پی غداروں کے سہارے…میں اپنا ضمیرنہیں بیچتی‘‘ ٹی ایم سی چھوڑنے والوں پرممتا بنرجی کا بڑا حملہ

مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ اورترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی نے بدھ کے روزبی جے پی پرسخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گزشتہ تقریباً 2 ماہ میں ریاست کی تہذیب، سماجی ہم آہنگی، خواتین کی سلامتی اوربھائی چارے کوشدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس مضبوط تنظیم نہیں ہے، اسی لئے وہ ٹی ایم سی چھوڑنے والے “غداروں” کو اپنے ساتھ شامل کررہی ہے۔ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں ان کی پارٹی کو”زبردستی ہرایا گیا” اورایک دن سچائی ضرورسامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا، “میں پولیس کا احترام کرتی ہوں، لیکن وہ بی جے پی کے کارکنوں کی طرح کام کررہی ہے۔ ہمارے لیڈران کودھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ یا توبی جے پی میں شامل ہوجائیں یا پھرجیل جانے کے لئے تیار رہیں۔” ممتا بنرجی نے کہا کہ اگروہ سمجھوتہ کرلیتیں توشاید انہیں ان حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، لیکن وہ اپنے ضمیرکا سودا نہیں کرسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ان لوگوں پرہے، جنہوں نے ٹی ایم سی کے انتخابی نشان پرامیدواروں کوووٹ دیا، مگربعد میں وہی منتخب نمائندے پارٹی چھوڑگئے۔ ان کے مطابق صرف وہی لوگ پارٹی چھوڑرہے ہیں جو پارٹی پربوجھ تھے۔ بی جے پی حکومت کونشانہ بناتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ کئی مستحق افراد “انّاپورنا بھنڈار” اوردیگرفلاحی اسکیموں کے فوائد سے محروم ہوگئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکاری اسکولوں میں دوپہرکے کھانے کے مینوسے انڈے ہٹا دیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے طلبہ متاثرہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت غریبوں کے لئے ٹی ایم سی کی شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کوبند کررہی ہے اوراسے طلبہ کی غذائی ضروریات پرتوجہ دینی چاہئے۔ ممتا بنرجی نے مزید دعویٰ کیا کہ ٹی ایم سی کی حکومت کے دوران مرکزی حکومت نے ریاست کی مالی امداد روک دی تھی، اس کے باوجود ان کی حکومت نے عام لوگوں کے لئے 105 فلاحی منصوبے شروع کئے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف یوٹیوب اورڈیجیٹل پلیٹ فارموں پریہ اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ “لکشمی بھنڈار” اسکیم سے تقریباً ڈیڑھ کروڑمستحقین کے نام خارج کر دیئے گئے ہیں۔ اپنے بھتیجے اورٹی ایم سی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کا دفاع کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ آج باغی لیڈران کوابھیشیک برے لگتے ہیں، لیکن انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ کس طرح ان کی اہلیہ اپنے بچوں کے ساتھ سی بی آئی کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرابھیشیک چاہتے توکسی سمجھوتے کے ذریعہ مشکلات سے بچ سکتے تھے، مگرانہوں نے ڈٹ کرمقابلہ کیا اورخود کو ثابت کیا۔ آخرمیں ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ بی جے پی خوف کا ماحول پیدا کرکے بلدیاتی اداروں، ضلع پریشدوں اورپنچایتوں پرقبضہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ایجنسیاں اورسکیورٹی فورسیزکا سیاسی استعمال کیا جا رہا ہے، پولیس بی جے پی کے ایجنٹ کی طرح کام کررہی ہے اورٹی ایم سی کارکنوں کوسیاسی اجلاس منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بی جے پی مرکزکے اقتدارسے باہرہوگی تویہی خوف اس کے زوال کا سبب بنے گا۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

9 months ago

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

9 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

10 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

10 months ago

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments